ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال کے لام جواہر پورہ کو سیاحتی نقشے پر لانے کا اعلان، عوام میں خوشی کی لہر - tourism

Tourism Village In Tral محکمہ سیاحت نے ضلع پلوامہ کے ترال کے لام جواہر پورہ کو سیاحت کے نقشے پر لانے کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ سیاحت کے اس اعلان سے مقامی باشندوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ محکمہ کے اس فیصلے سے علاقے کی ترقی ہو سکتی ہے۔

ترال کے لام جواہر پورہ کو سیاحتی نقشے پر لانے کا اعلان، عوام میں خوشی کی لہر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 14, 2024, 4:15 PM IST

ترال کے لام جواہر پورہ کو سیاحتی نقشے پر لانے کا اعلان، عوام میں خوشی کی لہر

ترال:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال علاقے کو قدرت نے بے پناہ خوبصورتی سے نوازا ہے جہاں شکارگاہ، ناگہ بیرن اور دیگر سیاحتی مقامات عوام کی پہلی پسند ہوتی ہے۔ وہیں حال ہی میں محکمہ سیاحت کی جانب سے لام جواہر پورہ کو حال ہی میں ٹورازم نقشے پر لانے کا اعلان کیا گیا۔ اس کی وجہ سے مقامی باشندوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ سیاحتی نقشے پر لانے سے یہ علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔ محمد اقبال نام کے ایک مقامی باشندہ نے بتایا کہ لام علاقے کو سیاحتی نقشے پر لانے سے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوا ہے کیونکہ یہ علاقہ برسوں ترقی کی دوڈ سے پیچھے رہا ہے۔اب یہاں سیاحت کے فروغ کے امکانات روشن ہوگے ہیں اور اب اس اعلان کے بعد لوگ خوشی کا اظھار کر رہے ہیں۔

نور محمد نام کے ایک اور مقامی باشندہ نے بتایا کہ لام علاقے میں متعدد سیاحتی مقامات موجود ہیں ۔انہیں سیاحتی نقشے پر لانے سے یہ علاقہ اقتصادی طور خودکفیل ہوگا اور جامع ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔ تاہم فی الوقت سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے اقدامات وقت کا تقاضہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹراؤٹ فش فارم کھاگ نے 4 لاکھ سے زائد سیڈلنگ کی ریکارڈ پیداوار عبور کیا

اس دوران ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور گنائ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ایل جی منوج سنھا کے بروقت اقدامات نے عوام کے دیرینہ مانگ کو پورا کیا ہے اور اس کی وجہ سے آری پل میں ترقی کا نیا سورج طلوع ہوگا انھوں نے بتایا کہ گزشتہ برسوں کے دوران سیاست دانوں نے یہاں عوام کو گمراہ کیاہے لیکن موجودہ حکومت اس حوالے سے وعدہ بند ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.