پلوامہ : حکومت جہاں سڑکوں کے نیٹ ورک کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے اور جموں وکشمیر کے تمام اضلاع میں اہم رابطہ سڑکوں کے ساتھ ساتھ اندرونی سڑکوں کو ٹھیک کیا جارہا ہیں ۔ وہیں ضلع پلوامہ میں سڑکوں کا بہتر نیٹ ورک فراہم کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ اور محکمہ آر اینڈ بی روڈ کنیکٹیویٹی کو بہتر بنانے کے لئے سڑکوں پر تارکول بچھائی رہی ہیں ۔ ضلع کے بنگم مورن کے لوگوں کا مطالبہ آج پورا ہو گیا اور تقریباً 20 سال بعد سڑک پر تارکول بچھائی گیا۔
اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر آر اینڈ بی ڈویژن پلوامہ محمد ایوب نے کہا کہ یہ علاقے کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ تھا اور آج علاقے میں سڑکوں کا بہتر انفراسٹرکچر فراہم کرنے کا مطالبہ پورا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ اور محکمہ آر اینڈ بی ضلع کے عوام کو سڑکوں کے بہتر انفراسٹرکچر کے حوالے سے بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ پلوامہ اور محکمہ آر اینڈ بی کا شکریہ ادا کیا۔ مقامی لوگوں نے علاقہ میں سڑکوں پر تارکول بچھائے جانے سے کافی خوش نظر آرہے ہیں۔ مقامی افراد نے حکومت کا شکریہ ادا کیا۔