ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پرائمری ہیلتھ سینٹر بیدار میں ڈاکٹر اور عملہ کی قلت، عوام پریشان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 25, 2024, 6:27 PM IST

Unavailable Doctor And Other Staff in NTPHC ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے بیدار میں واقع نیو ٹائیپ پرائیمری ہلتھ سینٹر میں ڈاکٹر اور طبی عاملہ کی کمی کو لیکر مقامی باشندے مشکلات سے دوچار ہورہے ہیں۔مقامی باشندوں میں انتظامیہ کی عدم توجہی کولے کر سخت ناراضگی بھی پائی جارہی ہے۔

پرائیمری ہلتھ سینٹر بیدار میں ڈاکٹر اور عملہ کی قلت, عوام پریشان

منڈی:ہیلتھ سینٹر میں ڈاکٹرز اور طبی عاملہ کی قلت کے حوالے سے مقامی باشندوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیدار, بلنائی, چھمبر کناری, ڈنوگام, کھیت, و دیگر ملحقہ علاقہ جات پر مشتمل کروڑوں کی لاگت سے بنائی گئی نیو ٹائیپ پرائیمری ہلتھ سینٹر کی عمارت کئی عرصہ سے انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار ہے۔اس پرائیمری ہلتھ سنٹر سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ پارہا ہے۔

چونکہ یہاں ڈاکٹر اور عاملہ کی شدید قلت ہے۔ اس کی وجہ سے لوگوں کو معمولی سے معمولی علاج و معالجہ کے لیے اکثر منڈی یا پونچھ کا رُخ کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس سے قبل کئی بار مقامی لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے اور یہاں پر خالی آسامیوں کو پُور کرنے کا انتظامیہ سے مطالبہ کیا۔ تاہم باوجود اس کے انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کی جانب سے توجہ نہیں دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انڈیا الائنس محض فوٹو شوٹ تھا، بی جے پی

اس کے سبب غریب لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک جانب سرکاری طبی نظام کو بہتر بنانے اور طبی مراکز میں تمام تر سہولیات دستیاب کرنے کے دعوے کررہی ہے۔ لیکن وہی وہ دعوے زمینی سطح پر اس کے بلکل برعکس نظر آرہے ہیں۔ کیونکہ جب پرائیمری ہلتھ سینٹرز میں ڈاکٹر اور عملہ ہی نہیں ہوگا تو وہاں پر لوگوں کا علاج و معالجہ کرنا کس طرح ممکمن ہوسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.