ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ میں پی ڈی پی یوتھ کنونشن کا انعقاد - PDP Youth Convention in pulwama - PDP YOUTH CONVENTION IN PULWAMA

PDP Youth President in Pulwama: کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پی ڈی پی یوتھ صدروحید الرحمان پارہ کی قیادت میں کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان نے پارٹی کے امیدوار کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔

پلوامہ میں پی ڈی پی یوتھ صدر کی قیادت میں کنونشن کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 21, 2024, 5:04 PM IST

پلوامہ میں پی ڈی پی یوتھ کنونشن کا انعقاد

پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پی ڈی پی کی جانب سے پارٹی کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن کی صدارت پی ڈی پی یوتھ صدر وحیدالرحمان پارہ نے کی۔ اس موقعے پر کنونشن سے کئی لوگوں نے خطاب کیا اور پارٹی کو مظبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ وحیدالرحمان پارہ نے خطاب کے دوران بغیر نام لیے نیشنل کانفرنس کو تنقید کا نشانہ بنا۔ انہوں نے کہا کہ سال 2019 کے بعد نیشنل کانفرنس کی جانب سے پی اے جی ڈی تشکیل دی گئی۔ جس کے تحت کئی انتخابات میں حصہ بھی لیا جب کہ اس اتحاد سے پی ڈی پی کو نقصان بھی ہوا لیکن اتحاد ہم نے نہیں چھوڑا۔ وہیں اب نیشنل کانفرنس نے ہی اس اتحاد سے علیٰحدگی اختیار کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: لوک سبھا انتخابات میں لوگ نیشنل کانفرنس، کانگریس اور پی ڈی پی کو مسترد کریں گے :رویندر رینا

انہوں نے کہا کہ اگر نیشنل کانفرنس سبھی پارلیمانی سیٹوں سے انتخابات لڑنے کا فیصلہ کرتی تو ہم اسے موقعے دیتے۔ وادی کے عوام کے لئے ہم انہیں ہی سپورٹ کرتے، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ اس کے لیے کون ذمہ دار ہے یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔ وحید الرحمان پارہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس کو ہر وقت توڑنے کی کوشش کی گئی اور آج بھی ہمارے سیاسی لیڈروں کارکنان کو ہرسال کیا جاتا ہے۔ آج بھی پی ڈی پی پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.