ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے پی اے جی ڈی کو زندہ رکھنے کی کوشش کی - Lok Sabha Election 2024

PDP Criticises NC ضلع پلوامہ میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے جموں وکشمیر یوتھ کے صدر وحید الرحمان پارہ نے کہاکہ ان کی پارٹی پی اے جی ڈی کو برقرار رکھنے کے لئے ہرممکن کوشش کر رہی ہے لیکن ہم نیشنل کانفرنس کے رویے سے مایوس ہیں۔

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے پی اے جی ڈی کو زندہ رکھنے کی کوشش کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 5, 2024, 5:44 PM IST

پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کی سرگرمیاں زور شور سے جاری ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔ اسی درمیان تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی درمیان پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کے درمیان تلخی بھی دیکھنے کو مل رہی ہے۔یپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے جموں وکشمیر یوتھ صدر وحید الرحمان پارہ سرینگر پارلیمانی حلقہ کے لیے امیدوار کی تلاش میں مصروف ہیں۔

اسی درمیان انہوں نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے ضلع پلوامہ میں گھر گھر مہم شروع کر دی ہے۔ وحید الرحمان پارہ نے پارلیمانی انتخابات کی مہم کے لیے پارٹی کارکنان کے ہمراہ ضلع پلوامہ کے علاقے کنگن اور نکلورہ کا دورہ کیا۔ وحید الرحمان پارا نے پی اے جی ڈی میں تقسیم کے لیے نیشنل کانفرنس کے عمر عبد اللہ پر تنقید کی۔

یہ بھی پڑھیں:کانگریس کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے امیدواروں کی حمایت کرے گی:عمر عبداللہ - NC congress Alliance

وحید الرحمان پارا نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات لڑنے کا مقصد اقتدار نہیں بلکہ ہندوستان کی پارلیمنٹ میں جموں و کشمیر کے لوگوں کی آواز کی قیادت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے بعد خوف اور پریشانی میں جی رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کا بنیادی ایجنڈا جموں و کشمیر میں حالات کو معمول پر لانا ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.