ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پی ڈی پی عوام کی لڑائی لڑ رہی ہے: ڈاکٹر ہربخش سنگھ - Lok sabha elections 2024

پی ڈی پی کے ترجمان ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے کہا کہ پارٹی اپنے مرحوم قائد مفتی محمد سعید کے نقش وقدم پر چل رہی ہے اور جس طریقے سے پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے کشمیریوں کی وکالت کی ہے وہ اس بات کا عکاس ہے کہ زمینی سطح پر پی ڈی پی ہی عوام کی ترجمان بنی ہوئی ہے۔

pdp-is-the-voice-of-voiceless-says-pdp-spokesperson
پی ڈی پی عوام کی لڑائی لڑ رہی ہے:ڈاکٹر ہربخش سنگھ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 17, 2024, 3:23 PM IST

پی ڈی پی عوام کی لڑائی لڑ رہی ہے:ڈاکٹر ہربخش سنگھ

ترال (پلوامہ):پی ڈی پی سیاسی پارٹی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عوامی تحریک ہے جو ہر وقت جموں وکشمیر کے امن وامان اور مجموعی ترقی کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے اور جو لوگ آج بھی ہماری پارٹی کے منشور کے ساتھ متفق نظر آکر پارٹی میں شمولیت کر رہے ہیں ہم ان کا خیر مقدم کر رہے ہیں۔ ان باتوں کا اظہار پی ڈی پی کے ترجمان ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے دورہ ترال کے بعد ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ الیکشن کی آمد سے قبل ہی سیاسی پارٹیوں کے لیڈران اور ورکران کے پارٹی بدلنے کا سلسلہ شروع ہونا ایک فطری بات ہوتی ہے، تاہم ہمیں فخر کے کہ ہماری پارٹی کا ورکران مصائب کے باوجود پارٹی ایجنڈے کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کی عوام دوست پالیسی کا ایجنڈا گھر گھر پہنچا رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں بھی اب یہ پارٹی ہر گزرتے دن کے ساتھ مقبول ہو رہی ہے اور نئے لیڈران پارٹی میں شمولیت کر رہے ہیں جن کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ڈی پی، پارٹی نہیں ایک تحریک: پی ڈی پی ترجمان

ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے بتایا کہ پی ڈی پی اپنے مرحوم قائد مفتی محمد سعید کے نقش وقدم پر چل رہی ہے اور جس طریقے سے پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے کشمیریوں کی وکالت کی ہے وہ اس بات کا عکاس ہے کہ زمینی سطح پر پی ڈی پی ہی عوام کی ترجمان بنی ہوئی ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.