ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بڈگام: بجلی کے کھمبے سے گر کر پی ڈی ڈی لائن مین کی موت - Death of PDD Lineman in Budgam - DEATH OF PDD LINEMAN IN BUDGAM

Death of PDD Lineman in Budgam: بڈگام میں پی ڈی ڈی لائن مین بجلی کے کھمبے سے گر کر فوت ہوگیا۔ لائن مین کی شناخت فاروق احمد وانی ولد غلام احمد وانی اریپتھ بڈگام کے باشندہ کے طور پر ہوئی ہے۔

PDD lineman dies after falling from electric pole in Budgam

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 21, 2024, 3:11 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں جمعرات کو بجلی کے کھمبے سے گرنے والے پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (پی ڈی ڈی) کے ایک لائن مین کی موت واقع ہو گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک 35 سالہ پی ڈی ڈی لائن مین جس کی شناخت فاروق احمد وانی ابن غلام احمد وانی ساکن اریپتھ بڈگام کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ اپنے آبائی گاؤں میں ایچ ٹی لائن کی مرمت کر رہا تھا جس کے دوران وہ بجلی کے کھمبے پر اپنا توازن کھو بیٹھا اور پھسل کر نیچے جا گرا، جس کے نتیجہ میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بڈگام میں بجلی کے جھٹکے سے لائن مین زخمی

ذرائع نے مزید بتایا کہ اسے زخمی حالت میں قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں پر اسے مزید علاج معالجہ کے لیے سیکمز صورہ منتقل کیا گیا، تاہم، وہ آج دوپہر بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس دنیا سے چل بسا۔
دریں اثناء پولیس نے اس واقعہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔ یہ بات واضح رہے کہ وادیٔ کشمیر میں محکمۂ پی ڈی ڈی کے ملازمین اکثر ترسیلی لائنوں کی مرمت کرنے کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے فوت ہو جاتے ہیں یا پھر بجلی کے کھمبے سے گر کر ہلاک ہو جاتے ہیں اور ان ہلاکتوں میں زیادہ تر کیجول مزدور یا ڈیلی ویجر از جان ہوتے ہیں۔ جن کے اہل خانہ کے لیے حکومت کی جانب سے امداد ضروری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.