ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جی ایم سی اننت ناگ میں ایم آر آئی سہولیات کا فقدان - No MRI Facility at GMC

Lack of MRI Facility at GMC Anantnag: گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال، اننت ناگ لاکھوں مریضوں کی طبی ضروریات کو پورا کرتا ہے، تاہم ایم آر آئی جیسی سہولیات نہ ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

جی ایم سی اننت ناگ میں ایم آر آئی سہولیات کا فقدان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 29, 2024, 3:39 PM IST

جی ایم سی اننت ناگ میں ایم آر آئی سہولیات کا فقدان

اننت ناگ (جموں کشمیر): گورنمنٹ میڈیکل کالج ( جی ایم سی) اننت ناگ، جنوبی کشمیر کے تمام اضلاع سمیت وادی چناب کے رام بن، بانہال، ڈوڈہ اور کشتواڑ کی تقریبا 30 لاکھ آبادی کی طبی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ تاہم جی ایم سی میں ضروری سہولیات کا فقدان ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ضلع ہسپتال اننت کو گورنمنٹ میڈیکل کالج میں تبدیل کرنے کے برسوں گزر جانے کے بعد بھی ضروری سہولیات خاص کر میگنیٹک ریزوننس امیجنگ (ایم آر آئی) کی سہولت دستیاب نہیں ہے جس سے مریض سرینگر کے اسپتالوں یا نجی تشخیصی مراکز کا رخ کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

طبی ڈھانچہ کو بنیادی طور مستحکم کرنے کے لئے اگرچہ تین برس قبل ضلع ہسپتال اننت ناگ کو میڈیکل کالج کا درجہ دیا گیا، زچہ بچہ ہسپتال شیر باغ (ایم سی سی ایچ) اور سب ضلع ہسپتال بجبہاڑہ کو میڈیکل کالج کے انتظامی کنٹرول میں لایا گیا، تاہم میڈیکل کالج میں ایم آر آئی، ریڈیو تھرپی، کیموتھرپی کی سہولیات موجود نہیں ہیں، جس کے سبب کینسر کے سینکڑوں مریضوں کو مشکلات درپیش ہیں۔

جی ایم سی میں ایم آر آئی، ریڈیو تھرپی کیمو تھرپی جیسی مشینریز کی عدم موجودگی کے سبب ڈاکٹرز مریضوں کو ایسے ٹیسٹ کے لیے اسپتال سے باہر ریفر کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ لیکن بیشتر مریض ٹریفک جام اور طویل سفر جیسی دقتوں سے بچنے کے لئے قریبی نجی تشخیصی مراکز کا رخ کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں، جہاں انہیں کثیر رقم خرچ کرنا پڑتی ہے۔ بعض اوقات کچھ مریضوں کو ایم آر آئی کی فوری ضرورت ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں مریضوں کے علاج و معالجہ میں تاخیر ہو جاتی ہے۔

مقامی باشندے جی ایم سی کی جانب غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے پر حکومت سے نالاں ہیں۔ انہوں نے حکومت سے جی ایم سی میں ہر ضروری سہولیات خاص کر ایم آر آئی کی فوری دستیابی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ ادھر، جی ایم سی کی پرنسپل، ڈاکٹر انجم فرحانہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ اس حوالہ سے بات چیت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ آنے والے دو ہفتوں کے دوران ایم آر آئی مشین کو نصب کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Pacemaker Implant In GMC Ananatnag جی ایم سی اننت ناگ میں پیس میکر امپلانٹ کرنے کا کامیاب آپریشن انجام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.