ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کلاؤڈ سروس متاثر ہونے سے ائرپورٹ پر مسافرین کو مشکلات کا سامنا - Jammu Airport

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 20, 2024, 3:38 PM IST

مائیکروسافٹ کلاوڈ سروس بند ہونے، بلیو سکرین آف ڈیتھ (BSOD) کی وجہ سے جموں اور سرینگر ائرپورٹ پر خلائی سروسز متاثر ہوئیں جس کی وجہ سے مشکلات کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

ا
بیلو اسکرین آف ڈیتھ (مائیکروسافٹ)

جموں (جموں کشمیر) : مائیکروسافٹ کی کلاؤڈ سروس بند ہونے کی وجہ سے جمعہ کو دنیا بھر میں مختلف مقامات پر لوگوں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ خاص طور پر دنیا کے مختلف ممالک میں فضائی خدمات شدید متاثر ہوئیں۔ جموں اور سرینگر کے ہوائی اڈوں پر بھی اس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق ہوائی اڈوں پر کام چند منٹوں کے لیے پوری طرح رک گیا۔ جس کے سبب مسافروں کو پریشانیوں کا سامنا رہا۔

دونوں ہوائی اڈوں پر مسافروں کی اچھی خاصی بھیڑ تھی جنہیں گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جموں ایئرپورٹ پر ایک مسافر نے بتایا کہ وہ ممبئی جانے کے لیے جموں ہوائی اڈے پر پہنچے، لیکن اب مائیکروسافٹ ایرر (بیلو اسکرین آف ڈیتھ) کی وجہ سے اسے یہاں اپنی پرواز کے لیے کوئی مناسب معلومات نہیں مل پائی، وہ نہیں جانتے کہ پرواز کب اڑان بھرے گی جس کی وجہ سے انہیں ایئرپورٹ پر کافی انتظار کرنا پڑا۔

مائیکروسافٹ کی کلاؤڈ سروس بند ہونے سے بھارت اور امریکا سمیت دنیا کے کئی ممالک کی ایئر لائنز متاثر ہوئیں، کئی ایئر لائنز کی پروازیں منسوخ کر دی گئی اور اس بندش (Error) کی وجہ سے فلائٹ بکنگ، منسوخی سے لے کر چیک اِن تک کی خدمات متاثر ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ کلاؤڈ بند ہونے کی وجہ سے فرنٹیئر، ایلیجینٹ اور سن کنٹری جیسی بڑی ایئرلائنز کمپنیوں کی خدمات پوری طرح ٹھپ ہو کر رہ گئی۔ جبکہ بھارت میں Indigo، Akasa اور SpiceJet نے بھی سروس میں رکاوٹ کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کی۔ یہ سارا معاملہ مائیکروسافٹ کے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم میں ایک بڑے بگ کی وجہ سے ہوا جس کے سبب اچانک کمپیوٹر اپڈیٹ ہونے کی وجہ سے اچانک ری اسٹارٹ ہو جاتا یا بلیو سکرین آف ڈیتھ (BSOD) کی وجہ سے ونڈوز سسٹم ہی ٹھپ ہو جاتا۔

یہ بھی پڑھیں: مائیکروسافٹ کو تکنیکی خرابی کا سامنا، کراؤڈ اسٹرائک سسٹم کیا ہوتا ہے؟ - Microsoft Outage

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.