ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرینگر - جموں شاہراہ پر ٹریفک کی جزوی نقل و حمل بحال - sgr jammu highway

Srinagar - Jammu highway restoredقریب چوبیس گھنٹوں تک بند رہنے کے بعد سرینگر جموں شاہراہ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بحال کر دیا گیا ہے۔

Srinagar - Jammu highway restored
Srinagar - Jammu highway restored
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 16, 2024, 12:00 PM IST

سرینگر (جموں کشمیر) : وادی کشمیر کو زمینی راستے سے ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر - جموں قومی پر ٹریفک کی جزوی نقل و حمل کو بحال کر دیا گیا ہے اور حکام کی جانب سے پہلے درماندہ گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت ہے۔ بتا دیں کہ قومی شاہراہ پر ضلع رام بن میں مٹی کے تودے گر آنے اور دیگر کئی مقامات پر چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے پیر کی دوپہر کو ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی تھی۔

جموں وکشمیر ٹریفک پولیس کے ایک ترجمان نے منگل کو بتایا کہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی جزوی نقل و حمل بحال کر دی گئی ہے اور پہلے ناشری اور بانہال کے درمیان درماندہ گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے مسافروں سے لین ڈسپلن پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ درماندہ گاڑیوں کے بعد ہی جموں سے سرینگر یا کشمیر سے جموں کی جانب گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: چٹانیں کھسکنے کے سبب جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک درماندہ

دریں اثناء، جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڑ تازہ برف باری کے باعث بند ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ روڈ پر پیر کی گلی سمیت کئی مقامات پر تازہ برف باری ہوئی ہے جس کے پیش نظر اس شاہراہ کو ٹریفک کے لئے ایک بار پھر بند کر دیا گیا۔ وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر - لیہہ شاہراہ بھی ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.