ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پارلیمنٹ انتخابات 2024 : کانگرس نے جموں کشمیر کیلئے امیدواروں کی فہرست ہائی کمان کو پیش کردی - Lok Sabha Elections 2024

Congress Candidate List For Parliament elections جموں وکشمیر کانگریس پارٹی نے مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کی پانچ پارلیمانی نشسستوں کے لیے امیدواروں کی فہرست کانگریس ہائی کمان دہلی کو سونپ دی ہے۔ بتادیں کہ انڈیا الائنس نے ابھی تک سیٹ شیئرنگ پر کوئی ضٹمی فیصلہ نہیں کیا ہے جس سے اس الائنس پر بادل منڈلا رہے ہیں۔

پارلیمنٹ انتخابات 2024
پارلیمنٹ انتخابات 2024
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 11, 2024, 3:29 PM IST

Updated : Feb 11, 2024, 10:07 PM IST

سرینگر: جموں کشمیر میں پانچ پارلیمانی نشستوں کے لئے پردیش کانگریس کمیٹی نے دہلی کی پارٹی قیادت کو 27 لیڈران کا فہرست پیش کیا ہے، جن میں سے پانچ لیڈران کو پارلیمانی انتخابات کے میدان میں دیگر سیاسی جماعتوں کے خلاف کھڑا کیا جائے گا۔

کانگرس صدر وقار رسول نے یہ فہرست جموں کشمیر کانگرس انچارج بھارت سنگھ سولنکی کے سپرد کر دیا ہے، جنہوں نے اس کو پارٹی کے قیادت والی پارلیمانی امورات کمیٹی کے سامنے پیش کیا ہے۔ کانگرس ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت ہی امیدواروں کے متعلق حتمی فیصلہ لے گی، تاہم متعلقہ لیڈران کی رائے بھی لی جائے گی۔

بارہمولہ-کپواڑہ پارلیمانی نشست: اس نشست کے لئے سابق مرکزی وزیر و سابق پی سی سی صدر سیف الدین سوز، سابق ایم ایل سی و سینیئر نائب صدر غلام نبی مونگہ، سینیئر لیڈر و جنرل سیکرٹری بشیر احمد خان اور سابق رکن اسمبلی عبدالرشید ڈار کے نام پارٹی قیادت کو سونپے گئے ہیں۔ بشیر احمد خان ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ گزشتہ تین دہائیوں سے کانگرس کے لیڈر ہیں اور اپنے علاقے میں بہتر سیاسی ساکھ کے سبب ان کو پارٹی نے اس فہرست میں شامل کیا ہے۔ کانگرس ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی نے گزشتہ برس راجستھان کے ادھے پور چنتن شور ریزولوشن کی پاسداری کرتے ہوئے پارٹی کے عہدیدار اور پارلیمانی امیدوار کا انتخاب کر رہے ہے جو پارٹی کی ترقی و ساکھ کے لئے کافی اہم ہے۔

سرینگر-پلوامہ نشست: اس نشست کے لئے سابق وزیر و کانگرس ورکنگ کمیٹی کے رکن طارق حمید کرہ، سینیئر نائب صدر محمد انور بٹ، سینیئر لیڈر و جنرل سیکرٹری ارشد احمد تانترے، کانگرس مہیلا صدر شمیمہ رعنا کے نام پیش کئے گئے ہیں۔ ارشد احمد تانترے سرینگر سے تعلق رکھنے ہے اور گزشتہ دو دہائیوں سے پارٹی میں سرگرم ہے۔ کانگرس ذرائع کا کہنا ان کی سرگرمیوں کے سبب انہیں پارٹی قیادت نے امیدواروں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

اننت ناگ-راجوری نشست: اس نشست کے لئے سابق کانگرس صدر غلام احمد میر، سابق وزیر شبیر احمد خان، سابق وزیر پیرزادہ محمد سعید اور سابق ایم ایل سی جہانگیر خان کے نام شامل ہیں۔

جموں-کٹھوعہ نشست کے لئے 9 امیدواروں کے نام شامل کئے گئے ہیں جن میں سابق وزیر و موجودہ ورکنگ صدر رمن بھلہ، سابق نائب وزیر اعلی تارہ چند، سابق وزیر ملہ رام، سابق ایم ایل سی و ترجمان اعلیٰ رویندر شرما، سابق رکن اسمبلی ٹھاکر بلوان سنگھ، سابق وزیر یوگیس ساہنی، سابق یوتھ کانگرس صدر نیرج کندن، سینئر لیڈر پرناو رسگوترہ اور رجنیش سرما ہے۔

ادھمپور-ڈودہ: اس حلقے کے لئے موجودہ کانگرس صدر وقار رسول، سابق رکن اسمبلی ٹھاکر بلبیر سنگھ، سینئر لیڈران پنجک ڈوگرہ، آکاش بھارت اور سابق رکن اسمبلی دینا ناتھ بگھت شامل ہے۔ گانگرس کے ایک سینئر لیڈر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ یہ فہرست کانگرس کمیٹی نے مفاہمت اور غور و فکر کے بعد تیار کی ہے، جس کے بعد یہ پارٹی قیادت کو سونپا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر کانگرس قیادت نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے ساتھ الائنس میں انتخابات لڑنے کا فیصلہ کرے گی تو پھر کچھ سیٹوں بالخصوص جموں سیٹوں پر کانگرس کے امیدوار میدان میں بی جے پی کے آمنے سامنے ہوں گے۔

مزید پڑھیں: کشمیر پارلیمانی انتخابات، سیاسی جماعتوں نے کیا امیدواروں کے انتخاب کا آغاز

غور طلب ہے کہ سنہ 2019 کے انتخابات میں کانگرس اور نیشنل کانفرنس نے سرینگر اور بارہمولہ-کپواڑہ سیٹ پر دوستانہ الائنس کیا تھا، تاہم یہ لائنس کام آپائی اور نیشنل کانفرنس نے تینوں سیٹوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔

پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، اپنی پارٹی، پیپلز کانفرنس اور بی جے پی نے امیدواروں کے نام پر تک ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ البتہ یہ بتایا جارہا ہے کہ نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ سرینگر-پلوامہ سے انتخابات لڑیں گے، پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی اننت ناگ-راجوری سے میدان میں ہوں گی، جبکہ پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون کپواڑہ-بارہمولہ سے پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

Last Updated : Feb 11, 2024, 10:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.