ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ضلع پلوامہ کے پامپور حلقہ کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا - Assembly Election 2024 - ASSEMBLY ELECTION 2024

پانپور اسمبلی حلقہ سے الیکشن لڑنے والے آزاد امیدوار محمد آصف نے اپنے آبائی علاقے پانپور سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا۔ مہم کے دوران انہوں نے اپنا منشور عام لوگوں تک پہنچایا۔

پامپور حلقہ کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا: محمد آصف
پامپور حلقہ کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 2, 2024, 5:39 PM IST

پانپور (پلوامہ): پامپور اسمبلی حلقہ سے آزاد امیدوار کے طور پر محمد آصف کھڑے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اپنا منشور عام لوگوں تک پہنچایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ضلع پلوامہ کے پانپور حلقہ کو حکومت کی طرف سے ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ہے اور حلقہ کے لوگوں کو کئی لحاظ سے کافی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

پامپور حلقہ کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا: محمد آصف (ETV Bharat)

محمد آصف نے سابقہ پارٹیوں پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے یہاں کی عوام کو دھوکہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے ووٹ تو لئے گئے اور ان سے بڑے بڑے وعدے کئے گئے مگر ان کے لئے کچھ کیا نہیں گیا۔

محمد آصف نے کہا کہ پانپور حلقہ مقامی لوگوں کے لیے روزگار پیدا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔کیونکہ یہ بہت سے وسائل سے مالا مال ہے لیکن موجودہ حکومت کی جانب سے پابندی کی وجہ سے اس حلقے میں سب سے زیادہ بے روزگاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا منشور حلقہ پانپور کی مجموعی ترقی اور روزگار کی فراہمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

محمد آصف بی جے پی یونٹ پلوامہ کا حصہ تھے لیکن جب پارٹی نے شوکت غیور کو پانپور اسمبلی حلقہ کے لئے امیدوار نامزد کیا تو انہوں نے اسی اسمبلی حلقہ سے آزاد امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ حلقہ پانپور سے سابق ایم پی ، سابق ایم ایل اے سمیت کئی دیگر پارٹیوں کے امیدوار میدان میں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.