ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پی ڈی نتیا نے ایس ایس پی پلوامہ کا چارج سنبھالہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 2, 2024, 9:37 PM IST

New SSP pulwama آئی پی ایس افسر پی ڈی نتیا نے آج باضاطہ طور پر ایس ایس پی پلوامہ کا چارج سنبھالہ۔ موصوفہ کو 27 جنوری 2023 کو ایس ایس پی ڈوڈہ تعینات کیا گیا، لیکن بعد میں انہیں 30 جنوری کے روز وہاں سے ٹرانسفر کرکے ایس ایس پی پلوامہ تعینات کیا گیا۔

p-d-nitya-assumes-charge-as-ssp-pulwama
پی ڈی نتیا نے ایس ایس پی پلوامہ کا چارج سنبھالہ

پلوامہ: آئی پی ایس افسر پی ڈی نتیا نے آج پلوامہ ضلع کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے طور پر چارج سنبھالہ ہے۔ ان کی آمد پر ایس ایس پی جاوید اقبال اور ضلع کے دیگر سینیئر افسران نے ان کا استقبال کیا۔

اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈکوارٹر پلوامہ میں ایک رسمی تقریب منعقد ہوئی۔ اپنے افتتاحی خطاب میں ایس ایس پی پی، ڈی نتیا نے پلوامہ پولیس افسران کے ساتھ ایک تعارفی میٹنگ کی، جس دوران انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ لگن، جوش اسلوبی اور پیشہ ورانہ مہارت سے کام کریں، تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان بہتر تعلقات قائم رہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس ضلع کی عوام کی ہرممکن مدد کرنے میں پیش پیش رہے گی اور عوام کو بھی چاہیے کہ وہ پولیس کے ساتھ ہاتھ سے ہاتھ ملا کر ضلع کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے کام کریں۔

  • آئی پی ایس آفیسر پی ڈی نتیا (پوٹلوری نتیا درگا)

2016 کے سول سروسز امتحان میں انہوں نے 213 کا رینک حاصل کیا۔ پی ڈی نتیا نے پولیس اسٹیشن راجباغ میں اپنا پروبیشن کیا اور اسے ایس ڈی پی او نہرو پارک سرینگر تعینات کیا گیا تھا، جہاں اس نے ایک سال سے زیادہ عرصے تک خدمات انجام دیں۔اس کی لگن اور عملی نقطہ نظر کو دیکھتے ہوئے فروری 2020 میں ان کو جموں اور کشمیر پولیس میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کا درجہ حاصل دیا گیا۔

بعد میں انہیں شمالی جموں اور رامبن میں ایس پی کے طور پر خدمات انجام دینا کا موقع ملا۔ انہیں جنوری 2024 میں ایس ایس پی ڈوڈا کے طور پر تعینات کیا گیا، جہاں سے ان کو جلدی سے فارغ کرکے ایس ایس پی پلوامہ منتخب کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.