ETV Bharat / jammu-and-kashmir

چری لارنو میں جل جیون مشن اسکیم کے تحت پینے کا صاف پانی پہنچایا - Department Of PHE on Water Supply - DEPARTMENT OF PHE ON WATER SUPPLY

ملک کی آزادی کے بعد پہلی بار چری لارنو میں جل جیون مشن اسکیم کے تحت پینے کا صاف پانی پہنچایا جا رہا ہے۔مقامی باشندوں نے محکمہ جل شکتی کا شکریہ ادا کیا۔

چری لارنو میں جل جیون مشن اسکیم کے تحت پینے کا صاف پانی پہنچایا
چری لارنو میں جل جیون مشن اسکیم کے تحت پینے کا صاف پانی پہنچایا (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 9, 2024, 4:51 PM IST

اننت ناگ: کشمیر میں قدرتی وسائل ہونے کے باوجود بھی کئی علاقے ایسے علاقے بھی موجود ہیں جہاں لوگ پانی کی ایک ایک بوند کے لئے ترس جاتے ہیں لیکن وہیں مرکزی حکومت کی جانب سے جل جیون مشن پروگرام کا آغاز بڑے پیمانے پر شروع کیا گیا ہے۔ 15 اگست 2019 کو ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے شروع کیا تھا٬ پروگرام کا اصل مقصد یہی ہے کہ پانی کی رسائی کو یقینی بنایا جائے۔

چری لارنو میں جل جیون مشن اسکیم کے تحت پینے کا صاف پانی پہنچایا (etv bharat)

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مشہور سیاحتی مقام کوکرناگ کو لاتعداد چشموں کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے٬ کہا جاتا ہے کہ کوکرناگ کا پانی پیاس اور بھوک دونوں کو مٹاتا ہے اور یہ پانی نظام ہاضمے کے لئے کافی مفید ہے٬ گرچہ کوکرناگ ایک جانب قدرتی خوبصورتی اور دیگر وسائل سے مالامال ہے۔

دوسری جانب یہاں انگنت علاقے ایسے بھی موجود ہیں جنہیں پانی کی بوند بوند کے لئے ترسنا پڑتا ہے٬ ان ہی علاقوں میں چری نامی علاقہ بھی شامل تھا٬ جہاں لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم تھے٬ تاہم مرکزی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدام کے باعث مقامی لوگوں میں خوشی سے کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ مقامی لوگوں کا خواب چند روز کے اندر شرمندہ تعبیر ہونے جا رہا ہے۔

مقامی باشندوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دل خوشی سے پھولے نہیں سما رہا ہے٬ انہوں نے کہا کہ ہم نے زندگی میں کبھی سوچا نہیں تھا کہ ایسے پہاڑی علاقے پر بھی پانی کی رسائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ مختصر وقت میں ہمارا خواب حقیقت کی شکل اختیار کرنے جا رہا ہے-

محکمہ جل شکتی کے اسسٹنٹ ایکزیکٹیو انجنئیر فیروز احمد نے فون پر تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ علاقہ سطح سمندر سے 8500 فٹ کی بلندی پر واقع ہے جبکہ اسکیم 6 کروڑ روپیوں سے تعمیر کی جارہی ہے۔مذکورہ اسکیم سے 250 کے قریب مکینوں کو پینے کا پانی فراہم ہونے والا ہے۔

اے ای ای کے مطابق مرکزی اسکیم جل جیون مشن کے تحت علاقے میں رواں مہینے کے آخر تک علاقے کے لوگوں کو مشکلات سے نجات دلایا جائے گا٬ وہی جل شکتی کے ایکزیکٹیو انجنئیر سریر احمد نے لوگوں سے گزارش کی ہے کہ وہ پانی کی قدر کریں٬ جس کی ایک ایک بوند کے لئے وہ کل تک ترس رہے تھے۔

واضح رہے کہ جل جیون مشن (جے جے ایم) حکومت ہند کا ایک فلیگ شپ پروگرام ہے٬ جسے 15 اگست 2019 کو ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے شروع کیا تھا۔ یہ پروگرام اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے ہدف کو حاصل کرنے کی جانب ایک اہم اقدام ہے، جس کا مقصد سب کے لیے پانی کی رسائی کو یقینی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سوپور میں پانی کی قلت کے خلاف مقامی باشندوں کا احتجاج

جل جیون مشن پروجیکٹ نیشنل رورل ڈرنکنگ واٹر پروگرام (این آر ڈی ڈبلو پی) کا ایک اصلاح شدہ اور اپ گریڈ ورژن ہے۔ حکومت ہند نے (این آر ڈی ڈبلو پی) کو 2024 تک ہر گھر نل سے جل کی فراہمی کو یقینی بنانے کی غرض سے اقدام اٹھایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.