ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سوپور میں خواتین کے لیے اپنی نوعیت کی پیلی نمائش - سوپور

سوپور میں خواتین کے لیے اپنی نوعیت کی پہلی نمائش میں کئی خواتین کاروباریوں نے شرکت کی۔

ا
ا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 4, 2024, 8:25 PM IST

سوپور میں خواتین کے لیے اپنی نوعیت کی پیلی نمائش

بارہمولہ (جموں کشمیر) : موجودہ دور میں خواتین کسی بھی شعبے میں مردوں کے شانہ بہ شانہ کام کرتی ہیں اور نہ صرف اپنا روزگار حاصل کر رہی ہیں بلکہ بعض شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا بھی منوا رہی ہیں۔ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع سے تعلق رکھنے والی سمر نامی ایک خاتون نے سوپور علاقے میں اپنی نوعیت کا پہلا ایسا ایگزیبیشن شروع کیا جس میں انہوں نے خواتین کاروباریوں اورآرٹسٹوں کو مدعو کیا اپنے فن یا کاروبار کو دیگر خواتین تک پہنچانے کے لیے انہیں ایک پلیٹ فارم مہیا کیا۔

خواتین کے لیے خاص اس ایگزیبیشن میں مختلف خواتین کاروباریوں نے شرکت کی اور اپنے پروڈکٹس کی نمائش کی۔ میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایگزیبیشن انچارج سمر خان نے کہا کہ چونکہ وہ کپڑے کے کاروبار کے ساتھ منسلک ہیں، جس وجہ سے انہوں نے کپڑوں کی نمائش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایگزیبیشن میں شریک دیگر خواتین کاروباریوں نے بھی اپنے پروڈکٹس کی نمائش کی جبکہ نمائش میں بعض مقامی آرٹسٹوں نے بھی شرکت کی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس طرح کی نمائش کے انعقاد کا اصل مقصد خواتین کو بااختیار بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے جبکہ اس طرح کے ایگزیبیشن سے دیگر خواتین کو بھی ہمیت ملتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ایگزیبیشن سے نہ صرف کاروباریوں بلکہ عوام خواتین کو بھی کافی فائدہ حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا: ’’اس سے قبل خواتین اشیاء خریدنے کے لیے سرینگر کا رخ کرتی تھیں تاہم اس نمائش سے انہیں معلوم ہوا کہ سوپور علاقے میں بھی خواتین کی ضروریات سے متعلق سبھی اشیاء یہاں بھی دستیاب ہو سکتی ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: اے ایم یو میں خواتین کا ہنر میلا

ادھر، نمائش میں شریک ایک خاتون آرٹسٹ نے کہا: ’’مجھے اس نمائش میں شرکت کرکے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، دیگر آرٹسٹ کے ساتھ کام شیئر کرنے اور ان کے نقطہ نظر سے واقفیت ہوئی جو مستقبل میں میرے کام آئے گی۔‘‘ انہوں نے اس طرح کے پروگرام کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے مزید پروگرامز کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.