ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جماعت اسلامی کے ایک رکن کو ملی رہائی، ایک کو پیرول پر کیا گیا رہا - JIH Member Released

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 23, 2024, 5:17 PM IST

کشمیر جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے ایک رکن کو یوٹی انتظامیہ کی جانب سے رہا کیا گیا ہے جب کہ ایک کو پیرول پر رہا کیا گیا۔

One member of Jamaat e Islami was released, one remained on parole
جماعت اسلامی کے ایک رکن کو ملی رہائی، ایک کو پیرول پر کیا گیا رہا (ETV Bharat Urdu)

پلوامہ: کالعدم جماعت اسلامی کے ایک رکن کو حال ہی میں یوٹی انتظامیہ کی جانب سے رہائی ملی۔ جب کہ ایک کو پیرول پر رہا کیا گیا۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ شوریٰ کے ساتھ اتفاق رکھتے ہیں اور جو بھی شوریٰ کا فیصلہ ہوگا وہ اس کی حمایت کریں گے۔ مرکزی سرکار نے جہاں جماعت اسلامی پر پابندی عائد کی. وہیں جماعت اسلامی سے وابستہ ارکان کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔ جن کو اب رہا کیا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں یو ٹی انتظامیہ نے سابق امیر جماعت ڈاکٹر حمید فیاض کو پیرول پر رہا کیا ہے۔ جب کہ سابق رکن جماعت فہیم رمضان کو بھی رہا کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کافی پرانی جماعت ہے۔ جو جموں وکشمیر میں کام کرتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

جماعت اسلامی کشمیر: اصلاحی خدمات اور سیاسی تنازعات و پابندی تک

انہوں نے کہا کہ پانچ سال قبل جماعت اسلامی پر مرکزی سرکار کی جانب سے پابندی عائد کی گئی جس کی وجہ سے جماعت اسلامی کی جانب سے کی جانے والی سرگرمیاں مکمل طور پر بند ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی ایک مجلس شوریٰ نے ایک پینل قائم کیا ہے۔ جس کی سربراہی غلام قادر وانی کررہے ہیں۔ جس میں کئی دیگر ممبران ہیں جن کے مشورے سے ہی کام ہوتا ہے اور جس میں شوری کا جو فیصلہ ہوگا ہم اس کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

جماعت اسلامی جموں و کشمیر پر مزید پانچ سال کی پابندی

اس سلسلے میں سابق رکن جماعت فہیم رمضان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے جو شوریٰ یا پنیل بنایا گیا ہے ہم اس کے ساتھ ہیں اور جو بھی فیصلہ ان کا ہوگا اس کی ہم تائید کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے پہلے بھی انتحابات میں حصہ لیا ہے اور یہ ہمارے لیے کوئی نئی بات نہیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.