گاندربل :مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں محکمہ ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لومز کی جانب سے منی سیکرٹریٹ میں ایک روزہ اسپرنگ نمائش کا انعقاد کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر شیامبیر نے اس نمائش کا افتتاح کیا۔
اس نمائش میں این آرایل ایم اور ڈی آئی سی سمیت مختلف محکموں کے ہاتھ سے تیار کردہ اشیاء کو شاندار طریقے سے پیش کیا گیا۔ حاضرین کو مقامی کاریگروں اور بنکروں کی ہنرمند کاریگری کو ملنے اور ان کی تعریف کرنے کا موقعہ ملا۔ نمائش میں موجود مصنوعات کی متنوع رینج ضلع گاندربل میں موجود شاندار ثقافتی ورثے اور فنکارانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہے۔
نمائش کے علاوہ مختلف شعبہ جات نے اپنی خدمات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کیں۔ اس اقدام کا مقصد نہ صرف دستکاروں کی فنکارانہ مہارت کو ظاہر کرنا ہے بلکہ ضلع گاندربل کی منفرد دستکاری کو محفوظ کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر پر بھی کام کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سوپور میں خواتین کے لیے اپنی نوعیت کی پیلی نمائش
ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے اس طرح کے پروگرام کے انعقاد میں محکمہ ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم کی کوششوں کی ستائش کی۔ اُنہوں نے مقامی کاریگروں کی مدد کرنے اور ان کے کام کو وسیع سامعین تک پہنچانے کی اہمیت پر زور دیا۔