ETV Bharat / jammu-and-kashmir

امرناتھ یاترا کا 13 واں دن: سخت سیکورٹی کے درمیان امرناتھ یاترا بالتل اور پہلگام سے یاتریوں کے قافلے روانہ - Amarnath yatra 2024

شری امرناتھ یاترا 13ویں دن میں داخل ہو گئی ہے۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کے درمیان 4627 یاتری جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے امرناتھ گپھا کی طرف روانہ ہوئے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 10, 2024, 11:34 AM IST

امرناتھ یاترا کا 13 واں،سخت سیکورٹی کے درمیان امرناتھ یاترا بالتل اور پہلگام راستوں سے پر امن طور پر جاری
امرناتھ یاترا کا 13 واں،سخت سیکورٹی کے درمیان امرناتھ یاترا بالتل اور پہلگام راستوں سے پر امن طور پر جاری (امرناتھ یاتری (فائل فوٹو: ای ٹی وی بھارت))

پہلگام: مرکز کےزیر انتظام یوٹی جموں وکشمیر میں امرناتھ یاترا کا سلسلہ جاری ہے۔ امرناتھ یاترا کے 13ویں دن سکیورٹی کے سخت انتظامات کے درمیان 4627 یاتری جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے امرناتھ مقدس غار کی طرف روانہ ہوئے۔ گذشتہ ماہ 29 جون کو امرناتھ یاترا کے آغاز کے بعد سے اب تک 2 لاکھ یاتریوں نے گپھا میں حاضری دی ہے اور منگل کو 30312 یاتریوں نے برفانی شیولنگ کے درشن کیے۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ 4627 یاتریوں کے گروپز 13 ویں دن یعنی بدھ کی صبح 185 گاڑیوں بذریعہ وادی سے روانہ ہوئے۔

عقیدت مند رسومات ادا کرنے کے لیے وادی کشمیر کے پہلگام اور بالتال پہنچے۔ مجموعی طور پر 212860 یاتری جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے امرناتھ کے لئے روانہ ہوئے ہیں۔ بدھ کی صبح جموں سے وادی کی طرف روانہ ہونے والے یاتریوں میں 3422 مرد، 1027 خواتین، 26 بچے، 137 سادھو اور 15 سادھویاں شامل تھیں۔

10 جولائی کو 185 گاڑیوں میں 4627 یاتریوں کو جموں سے وادی کشمیر لے جانے والے یاتریوں کو پولیس نے مکمل سکیورٹی فراہم کی۔ بالتل ٹریک سے 90 گاڑیوں میں 1854 یاتری اور پہلگام محور سے 2773 یاتری بالترتیب 95 گاڑیوں میں جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امرناتھ یاترا، 5433 یاتریوں پر مشتمل بارہواں دستہ جموں سے کشمیر روانہ -

دوسری طرف محکمہ موسمیات نے 9 سے 10 جولائی کو جموں ڈویژن کے بکھرے ہوئے مقامات اور کشمیر ڈویژن کے مختلف مقامات پر 9 سے 10 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

یاد رہے کہ خراب موسم خاص کر گپھا کے آس پاس شدید بارش کی وجہ سے بالتال اور پہلگام کے دونوں راستوں سے ہفتے کے روز یاترا کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا، تاہم عقیدت مندوں کو موسم میں بہتری کے بعد ہی دونوں راستوں سے اتوار کو درشن کے لیے گپھا کی جانب جانے کی اجازت دی گئی۔ واضح رہے کہ 52 روزہ امرناتھ یاترا 29 جون سے شروع ہو کر 19 اگست تک جاری رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.