ETV Bharat / jammu-and-kashmir

عمر عبداللہ نے مرکز سے جماعت اسلامی پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا - Omar urges Center to lift ban - OMAR URGES CENTER TO LIFT BAN

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلٰی عمر عبداللہ نے آج ایک بیان میں کہا کہ میں مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ جماعت اسلامی پر لگی پابندی کو ہٹادے تاکہ اس جماعت کے کارکن دوسری پارٹیوں میں شمولیت اختیار نہ کریں بلکہ خود وہ اپنی پارٹی کی طرف سے انتخابات لڑیں۔

OMAR URGES CENTER TO LIFT BAN
OMAR URGES CENTER TO LIFT BAN (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 16, 2024, 6:13 PM IST

OMAR URGES CENTER TO LIFT BAN (ETV Bharat)

بارہمولہ: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابقہ وزیر اعلٰی عمر عبداللہ نے آج ایک بیان میں کہا کہ کالعدم قرار دی گئی جماعت اسلامی کے امیدوار مستقبل میں اسمبلی انتخابات میں شمولیت کریں۔
انہوں نے کہا میں مرکزی سرکار سے گزارش کرتا ہوں کہ جو جماعت اسلامی پر بین لگا دیا گیا ہے اس کو اٹھا دیا جائے تاکہ ہم بھی دیکھیں کہ کس میں کتنی صلاحیت ہے کہ لوگوں کو اکھٹا کر سکے اور ان کے لئے کام کرسکے۔ جو اسمبلی انتخابات ہیں اس میں معلوم ہوگا کہ جماعت اسلامی کیا کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیچ بیچ میں یہ خبر آئی ہے کہ جماعت اسلامی دوسری پارٹیوں کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنا چاہتی ہے لیکن بہتر یہ ہوگا کہ وہ اپنے امیدوار کھڑا کریں اور الیکشن میں شرکت کریں۔

آپ کو بتادیں کہ جماعت اسلامی کو سال 2019 میں ہوئے پلوامہ خودکش حملوں کے بعد کالعدم قرار دیا گیا تھا اور ان پر اس وقت پانچ سال کی پابندی عائد کردی گئی تھی جس میں مزید پانچ برسوں کی توسیع کی گئی ہے۔

جماعت اسلامی کے کئی سرکردہ لیڈران اس وقت جیلوں میں قید ہیں اور ان کے کارکنان دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد بکھر گئے ہیں۔ ان کے اثاثوں و اداروں کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.