ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بی جے پی کشمیر میں ’بی‘ اور ’سی‘ ٹیموں کے نشان پر الیکشن لڑ رہی ہے: عمر عبداللہ - BJP B and C Teams - BJP B AND C TEAMS

Kashmir Election نیشنل کانفرنس کی جانب سے بارہمولہ پارلیمانی نشست کے امیدوار عمر عبداللہ اور سرینگر پارلیمانی نشست کے امیدوار آغا سید روح اللہ مہدی نے آنے والے پارلیمانی انتخابات کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ہفتہ کو جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کا دورہ کرکے عوامی جلسے سے خطاب کیا۔ یاد رہے کہ ان دنوں وادی کے اطراف و اکناف خاص کر جنوبی کشمیر میں سیاسی جماعتوں، لیڈران کی جانب سے ووٹروں کو اپنی جانب لبھانے کی غرض سے تقریباً ہر روز جلسے جلوس اور اجتماعات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

بی جے پی کشمیر میں ’بی‘ اور ’سی‘ ٹیموں کے نشان پر الیکشن لڑ رہی ہے: عمر عبداللہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 20, 2024, 2:54 PM IST

بی جے پی کشمیر میں ’بی‘ اور ’سی‘ ٹیموں کے نشان پر الیکشن لڑ رہی ہے: عمر عبداللہ

پلوامہ (جموں کشمیر) :نیشنل کانفرنس، پلوامہ یونٹ، نے ضلع کے دیری علاقے میں ایک عوامی کنونشن کا انعقاد کیا جس میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور بارہمولہ پارلیمانی حلقہ کے امیدوار عمر عبداللہ، سرینگر پارلیمانی حلقہ کے امیدوار آغا روح اللہ مہدی، ضلع صدر، حلقہ انچارج پلوامہ، کے علاوہ پارٹی کے دیگر سینئر ممبران نے شرکت کی۔ جبکہ عوامی کنونشن میں لوگوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔

جلسے کے موقع پر پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ نے ایک بار پھر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور بعض دیگر سیاسی جماعتوں کی نام لئے بغیر سخت تنقید کی۔ عمر عبداللہ نے کہا: ’’سیاسی جماعتیں جموں و کشمیر میں آنے والے انتخابات میں اتحاد کی باتیں کر رہی تھیں، لیکن عوام میں اپنی تقریروں میں وہ صرف نیشنل کانفرنس کو نشانہ بنا رہی ہیں اور این سی کو ہی جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار ٹھہرا رہی ہیں جبکہ کشمیر کی اس حالت کے لیے وہ جماعتیں خود ذمہ دار ہیں۔‘‘

کشمیر میں پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کا انتخابات سے دور رہنے سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں عمر عبداللہ نے کہا: ’’بی جے پی، جموں و کشمیر میں بذات خود کمل کے نشان پر نہیں بلکہ ’بی‘ اور ’سی‘ ٹیموں کے (انتخابی) نشان پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وادی سے ایک مضبوط اور جرات مندانہ آواز پارلیمنٹ تک پہنچانے کی ضرورت ہے اور اس کام کی اہل صرف این سی ہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات سے خواتین کی کیا امیدیں ہیں؟ - Women Voters

یاد رہے کہ وادی بھر میں سیاسی سرگرمیاں غروج پر ہیں جس کے تحت کشمیر کے طول و ارض میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے سیاسی سرگرمیوں تیز کر دی گئی ہیں۔ جبکہ عوام کو اپنی جانب راغب کرنے کرنے کے لئے لوگوں سے وعدے کیے جا رہے ہیں جبکہ مخالف جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.