اننت ناگ :مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں واقع اننت ناگ راجوری لوک سبھا نشست کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی تاریخ ختم ہوتے ہی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے ۔اگرچہ اننت ناگ راجوری نشست پر کئی بڑی پارٹیوں سے وابستہ قدآور سیاسی رہنماؤں کے درمیان مقابلہ ہے۔تاہم چھوٹی پارٹیوں اور آزاد امیدوار بھی ووٹرز کو راغب کرنے میں مصروف ہیں۔
امیدواروں میں زیادہ تر نئے چہرے شامل ہیں جو لوگوں کے سامنے اپنا منشور پیش کر رہے ہیں۔جیت کا دعوی کر رہے ہیں۔کئی امیدوار نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عوام کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ کیا۔وہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ لوگ ان کے حق میں ووٹ ڈالیں گے، کیونکہ لوگ اس بار نئے چہروں کو آزمائیں گے۔
اننت ناگ لوک سبھا نشست کے لئے کُل 25 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کئے جبکہ ریٹرننگ افسر کو 28 پرچہ نامزدگی حاصل ہوئی ہیں۔25 امیدواروں میں سے 3 امیدواروں نے دو بار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست، 25 امیدواروں نے داخل کیے کاغذات نامزدگی - Anantnag Rajouri parliamentary seat
واضح رہے کہ اننت ناگ راجوری لوک سبھا نشست کے لئے جمع کئے گئے کاغذات نامزدگیوں کی آج جانچ پڑتال ہوگی ،22 اپریل کو نام لینے کی آخری تاریخ ہے 23 اپریل کو آزاد امیدواروں کو انتخابی نشان ( سمبل ) فراہم کئے جائیں گے ،جبکہ 7 مئی کو اس نشست کے لئے انتخابات ہوں گے ۔