ETV Bharat / jammu-and-kashmir

انٹرنیٹ پابندیوں پر نظرثانی احکامات کو الماری میں بند نہ رکھیں، سپریم کورٹ کا حکم - کشمیر انٹرنیٹ پابندی سپریم کورٹ

Article 370 aboration and internet restrictionsسپریم کورٹ نے جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری کی نمائندگی کرنے والے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل (اے ایس جی) کے ایم نٹراج کو جموں اور کشمیر میں انٹرنیٹ پابندی کے سلسلے میں نظرثانی کے احکامات شائع کرنے کا حکم دیا۔ ای ٹی وی بھارت نمائندے سمیت سکسینہ کی رپورٹ۔

sc
sc
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 30, 2024, 1:22 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منگل کے روز کہا کہ جموں کشمیر یونین ٹیریٹری میں انٹرنیٹ پابندیوں کے سلسلے میں نظرثانی کے احکامات کو الماری میں بند نہیں رکھنا چاہیے بلکہ انہیں شائع کیا جانا چاہیے۔ جموں کشمیر یونین ٹیریٹری کی نمائندگی کر رہے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل (اے ایس جی) کے ایم نٹراج نے جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس سنجے کرول کی بنچ کے سامنے دلیل پیش کی درخواست گزار جموں کشمیر یونین ٹیریٹری میں انٹرنیٹ پابندیوں سے متعلق نظرثانی احکامات کے سلسلے میں غور و خوض کی معلومات کی اشاعت کا مطالبہ کر رہا ہے۔ جسٹس گوائی نے نٹراج سے کہا: ’’غور و خوض کو بھول جائیں، آپ احکامات شائع کریں۔ کیا آپ یہ بیان دے رہے ہیں کہ نظرثانی احکامات شائع کیے جائیں گے؟ نٹراج نے اس کے جواب میں کہا کہ انہیں اس معاملے میں ہدایات کا انتظار ہے۔

سپریم کورٹ یہ احکامات جموں کشمیر یونین ٹیریٹری میں انٹرنیٹ پابندیوں سے متعلق نظرثانی احکامات کی اشاعت کے لیے فاؤنڈیشن آف میڈیا پروفیشنلز کی ایک درخواست کی سماعت کے دوران صادر کیے۔ مدعی (درخواست گزار) کی نمائندگی کرنے والے وکیل شادان فراست نے کہا کہ نظرثانی احکامات ایکٹ کے تحت منظور کیے جانے والے معاملے ہیں اس لیے انہیں شائع کیا جانا چاہیے، اور حکام یہ کہہ رہے ہیں کہ خصوصی کمیٹی کی رپورٹ شائع کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ فراست نے کہا کہ ’’میں اس سے متفق نہیں ہوں کہ قومی سلامتی کے خدشات ہو سکتے ہیں، لیکن نظرثانی حکم ایک قانونی حکم ہے اور سپریم کورٹ نے واضح طور پر کہا ہے کہ اصل حکم اور نظرثانی شائع کیے جانے چاہئیں۔‘‘

نٹراج نے کہا کہ یہ تمام مسائل پابندیوں (یعنی دفعہ 370 کے منسوخ ہونے کے بعد) کے دوران اٹھائے گئے تھے اور ان تمام درخواستوں پر عمل کیا گیا تھا اور یہاں تک کہ ’’توہین‘‘ کیس بھی خارج کر دیا گیا تھا۔ نٹراج نے کہا کہ اب درخواست گزار ایک نئی درخواست (عدالت کی جانب سے پاس کیے جانے والے حکم کے بارے میں) کے ساتھ سامنے آ رہا ہے۔ سپریم کورٹ نے انورادھا بھسین کے فیصلے میں فراست کے سپرد کردہ پیراگرافس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ’’نظرثانی احکامات کو الماری میں (بند) نہیں رکھنا چاہیے...‘‘ جسٹس گوائی نے کہا کہ درخواست گزار چاہتا ہے کہ نظرثانی احکامات شائع کیے جائیں اور نٹراج نے کہا کہ نظرثانی احکامات شائع کرنا ضروری نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر: 4 جی انٹرنیٹ پابندی میں 12 نومبر تک توسیع

سپریم کورٹ نے نوٹ کیا کہ فراست نے کہا کہ سپریم کورٹ نے انورادھا بھاسین کیس میں فیصلہ کیا ہے کہ نظرثانی احکامات بھی شائع کیے جانے چاہئیں اور جموں کشمیر یونین ٹیریٹری میں ایسا نہیں کیا جا رہا ہے۔ اے ایس جی نے دلیل دی کہ عدالتی حکم میں یہ ظاہر ہوتا ہے کہ غور و خوض شائع کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ بنچ نے سماعت کے بعد اپنے حکم میں کہا: ’’ممکن ہے کہ غور و خوض کو شائع کرنا ضروری نہ ہو، تاہم، نظرثانی کی منظوری کے احکامات شائع کیے جانے چاہئیں۔ نٹراج اس سلسلے میں ہدایات لینے کے لیے دو ہفتوں کا وقت مانگتے ہیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.