ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شمالی کمان کے فوجی سربراہ کا دورہ لائن آف کنٹرول

Lt Gen Suchindra Kumar visits LoC سوچیندر کمار نے 19 فروری 2024 کو فوج کی شمالی کمان کا چارج سنبھالا، جبکہ لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دیودی کو وائس چیف آف آرمی سٹاف تعینات کیا گیا ہے۔

شمالی کمان کے فوجی سربراہ کا دورہ لائن آف کنٹرول
فوج کی شمالی کمان کے سربراہ کا لائن آف کنٹرول کا دورہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 22, 2024, 8:01 PM IST

سرینگر: فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل سوچیندر کمار نے کور کمانڈر کے ہمراہ لائن آف کنٹرول پر اگلی چوکیوں کا دورہ کرکے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہیں آپریشنل صلاحیت میں اضافے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

بتادیں کہ سوچیندر کمار نے 19 فروری 2024 کو فوج کی شمالی کمان کا چارج سنبھالا، جبکہ لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دیودی کو وائس چیف آف آرمی سٹاف تعینات کیا گیا ہے۔

دفاعی ترجمان نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل سوچیندر کمار نے ، 15 کارپس کمانڈر اور جی او سی وجیرا ڈویژن کے ہمراہ ایل او سی کا دورہ کیا اور وہاں پر جوانوں سے گفت وشنید کی۔

لیفٹیننٹ جنرل کو بتایا گیا کہ ایل او سی میں اگلی چوکیوں پر تعینات فوجی جوان دن رات کڑی نظر گذر رکھے ہوئے ہیں تاکہ در اندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا جا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ ان علاقوں میں مشتبہ نقل وحمل دیکھتے ہی بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کئے جاتے ہیں۔

دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحدوں پر تعینات فوجی جوانوں کو چوکس رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں تاکہ ملک دشمن عناصر کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا جا سکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل نے ایل او سی پر تعینات افواج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے۔

مزید پڑھیں: وزیر دفاع راجناتھ سنگھ 24 فروری کو ادھمپور کا دورہ کریں گے

کور کمانڈر نے شمالی کمان کے سربراہ کو ایل او سی کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر فوج اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شمالی کشمیر میں ایل او سی پرتعینات افواج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.