ETV Bharat / jammu-and-kashmir

منڈی کے گاؤں اڑائی میں پیر پنجال عوامی ڈیویلپمنٹ فورم کا اجلاس - ضلع پونچھ

Public Meeting At Arai ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے گاؤں اڑائی میں پیر پنجال عوامی ڈیویلپمنٹ فورم کی جانب سے اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔ اجلاس میں تین پنچایتوں کے سابق نمائندگان سمیت مقامی باشندوں نے شرکت کی۔

منڈی کے گاؤں اڑائی میں پیر پنجال عوامی ڈیویلپمنٹ فورم کا اجلاس

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 29, 2024, 6:59 PM IST

منڈی کے گاؤں اڑائی میں پیر پنجال عوامی ڈیویلپمنٹ فورم کا اجلاس

منڈی: اس موقع پر دوران اجلاس سابق پنچائیت نمائندگان و سماجی کارکنان کی جانب سے لوگوں کو علاقہ میں درپیش مسائل اجاگر کیے گیے۔ جس میں محکمہ صحت کا خستہ حال نظام, جل جیون مشن اسکیم کے تحت ہر گھر نل اور ہر گھر جل, سرکاری اسکولوں میں عملہ کی قلت, علاقہ کے مختلف خوبصورت مقامات کو سیاحت کے نقشہ پر لانے و بلخصوص سڑکوں کی مرمت و تعمیر سر فہرست رہا۔

اجلاس کے دوران سماجی کارکن نواز ملک, سماجی کارکن اخلاق احمد, سماجی کارکن شکیل احمد پرے, سابق سرپنچ محمد اسلم تانترے, سابق سرپنچ محمد اسلم ملک و دیگر سماجی شخصیات سمیت مقامی باشندوں نے کہا کہ سال 2014-15 میں بادل پھٹنے کے سبب اڑائی کی سڑک بہ گئی تھی۔ جس کے بعد محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے تحت سڑک کا مرمتی کام شروع کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ منڈی کے اڑائی کٹھہ تا اڑائی قریب چار کلو میٹر سڑک اس قدر خستہ حال ہے جس پر گاڑیوں پر سفر کرنا تو درکنار اس سڑک پر پیدل سفر کرنا بھی کسی مصیبت سے کم نہیں ہے۔ جس کو لیکر اگرچہ بارہا علاقہ کے لوگوں کی جانب سے احتجاجی دھرنے دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹہاب پلوامہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد

تاہم باوجود انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کی عدم توجہی کے سبب آئے روز اس سڑک پر دردناک حادث سے رونما ہو رہے ہیں۔ جس دوران علاقہ کے لوگوں کو قیمتی انسانی جانوں کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.