ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اینٹ کے بھٹے کی دیوار گرنے سے مزدور ہلاک - UP Labourer Killed in Budgam

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 3, 2024, 2:46 PM IST

ضلع بڈگام میں اینٹ کے بھٹے میں حادثے کے دوران ریاست اترپردیش کے رہنے والے ایک مزدور کی موت واقع ہو گئی۔

اینٹ کے بھٹے میں دیوار گرنے سے مزدور ہلاک
اینٹ کے بھٹے میں دیوار گرنے سے مزدور ہلاک (ای ٹی وی بھارت)

بڈگام (جموں کشمیر): وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے شولی پورہ علاقے میں اینٹ کے بھٹے میں حادثہ کے دوران ایک غیر مقامی مزدور ہلاک ہو گیا۔ ابتدائی جانکاری کے مطابق اینٹوں کی عارضی دیوار گر آنے سے اینٹ کے بھٹے میں کام کر رہے ریاست اترپردیش کے رہنے والے 29 سالہ حسین کی موت واقع ہو گئی۔ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ حادثے کے سبب حسین کی موقعے پر ہی موت واقع ہو گئی۔

ایک اہلکار نے حادثہ کے سبب مزدور کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یو پی کے رہنے والے ایک 29 سالہ مزدور کی جمعہ کی دیر رات بڈگام کے شولی پورہ علاقے میں اینٹ کے بھٹے میں دیوار گر آنے کے سبب اس کی دب کر موت واقع ہو گئی۔ اس واقعے کی اطلاع نزدیکی پولیس پوسٹ و ترہیل کو دی گئی اور پولیس پارٹی نے موقعے پر پہنچ کر مزدور کی لاش کو اپنی تحویل میں لے کر طبی و قانونی کارروائی کے لیے بڈگام اسپتال روانہ کر دیا۔

پولیس بیان کے مطابق قانونی و طبی لوازمات کی تکمیل کے بعد مزدور کی جسد خاکی کو آخری رسومات کی انجام دہی کے لیے ریاست اتر پردیش روانہ کرنے کے لیے اس کے قانونی ورثاء کو سونپ دی جائے گی۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ مزدور کی ہلاکت کی اطلاع اس کے اہل خانہ کو دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بڈگام ضلع میں اینٹ کے بھٹے میں عارضی دیوار گرآنے کے سبب مزدوروں کی ہلاکت کے واقعات رونما ہوئے ہیں اور اینٹ کے بھٹوں میں مزدوروں کی حفاظت کے تئیں غفلت شعاری برتنے کے الزامات کے باوجود اس ضمن میں متعلقہ حکام کی جانب سے ٹھوس کارروائی انجام نہیں دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Non-local labourer Killed in Budgam بڈگام میں آپسی جھڑپ میں ایک غیر مقامی مزدور کی موت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.