ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر ہارٹ میں منعقدہ نمائش میں غیر مقامی دستکار بھی حصہ لیں رہے ہیں - exhibition in Srinagar

Exhibition in Kashmir Haat اس نمائش کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں انہیں دستکاری مصنوعات کے اسٹال لگائے ہیں، جنہیں جی آئی ٹیگ دیا گیا ہے۔ایگزیبشن میں نہ صرف وادی کشمیر کے نامور دستکار حصہ لیں رہے ہیں،بلکہ اس میں غیر مقامی دستکاروں کو بھی جگہ دی گئی تاکہ وہ بھی اپنے کی نمائش بہتر طور کر سکے۔

Etv Bharatnon-local-artisans-participating-in-exhibition-held-kashmir-haat-srinagar
کشمیر ہارٹ میں منعقدہ نمائش میں غیر مقامی دستکار بھی حصہ لیں رہے ہیں
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 16, 2024, 5:01 PM IST

Updated : Mar 16, 2024, 7:31 PM IST

کشمیر ہارٹ میں منعقدہ نمائش میں غیر مقامی دستکار بھی حصہ لیں رہے ہیں

سرینگر: پی ایچ ڈی سی سی نے مائیکرو سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائیزز کے باہمی اشتراک سے کشمیر ہارٹ سرینگر میں دستکاری نمائش کا اہتمام کیا ہے۔تین روز تک جاری رہنے والی اس نمائش کا افتتاح ہفتے کو صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے کیا۔

نمائش کی خاص بات ہے کہ یہاں انہیں دستکاری مصنوعات کے اسٹال لگائے ہیں، جنہیں جی آئی ٹیگ دیا گیا ہے۔ایسے میں یہاں ایسے پُر کشش اور دلکش دستکاری مضوعات دیکھنے کو مل رہی ہیں، جو کہ ہر ایک کا دل موہ لیتے ہیں۔ایگزیبشن میں نہ صرف وادی کشمیر کے نامور دستکار حصہ لیں رہے ہیں۔بلکہ اس میں غیر مقامی دستکاروں کو بھی جگہ دی گئی تاکہ وہ بھی اپنے کی نمائش بہتر طور کر سکے۔

یہاں آپ کو کشمیر کی قدیم دستکاریوں پر ہی مبنی نئے طرز پر فن پارے دیکھنے کو ملے گے۔وہیں جن دستکاری نمونوں کو یہاں رکھا گیا ان میں پیرماشی، تابنے اور پیتل کے دلکش سجاوٹی چیزیں،ووڈ کاروینگ،ختم بند اور عاری ورک وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کئی پرانے دستکاری مضوعات کو بھی لوگوں کی دلچسپی کے لیے رکھا گیا ہے۔

نمائش میں سب سے زیادہ توجہ کا مرکز تانبے اور پیتل کے یہ سجاوٹی چیزیں بن رہی ہیں، کیونکہ نہ صرف وادی کشمیر بلکہ ملک کی دیگر حصوں میں قدیم زمانے سے یہ کھان پان کے برتنوں کے طور استعمال میں لائے جاتے رہے ہیں تاہم اب چند برسوں سے اس کام بھی جدت لا کر گھریلو ڈیکوریٹڈ آئیٹمز بازار میں لائے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے سرینگر میں نمائش کا اہتمام

دستکار کہتے ہیں کہ کشمیر کی قدیم دستکاریوں کو زندہ رکھنے اور نئے نسل تک پہنچانے کے لیے محکمانہ سطح پر کام کرنے کی بے حد ضرورت ہے جبکہ یہاں اس طرح کی مزید نمائشوں کا اہتمام کرنے کی بھی ضرورت ہے۔واضح رہے ایگزیبشن 16 مارچ سے 18 مارچ تک جاری رہے گے۔

Last Updated : Mar 16, 2024, 7:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.