سرینگر: ایک نصابی کتاب میں قابل اعتراض مواد کے تنازعے کے بیچ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے ہفتے کو یہ واضح کیا کہ ایسی کوئی بھی کتاب بورڈ کے ذریعے تجویز نہیں کی گئی ہے، جس میں کسی بھی قسم کا قابل اعتراض مواد موجود ہے اور نہ ہی این سی ای آر ٹی یا بورڈ نے ایس کوئی کتاب یا مواد تیار نہیں کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں جموں و کشمیر محکمہ اسکول ایجوکیشن نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے، جس میں کسی کتاب میں کچھ قابل اعتراض دکھایا گیا۔ جیسا تصدق شدہ جموں و کشمیر بورڈ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی تجویز کردہ تیار کردہ نصابی کتاب میں ایسا کوئی مواد موجود نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: پرائیوٹ پبلشرز کی نصابی کتابیں تجویز کرنے پر نجی اسکولوں کے خلاف انکوائری کا حکم جاری
پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ سماجی رابطہ گاہ پر گردش کرنے والے مذکورہ ویڈیو کی جانچ کی جارہی ہے، تاکہ قانون نافذ کرنے والی ملوثین کے خلاف کارروائی عمل میں لائے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کے انتظامی سیکرٹری پیوش سنگلا نے کہا کہ یہ پہلے ہی واضح کر دیا گیا ہے کہ بورڈ یا این سی ای آر ٹی نے کسی بھی جماعت کی کتاب میں اس طرح کا قابل اعتراض مواد تجویز یا تیار نہیں کیا گیا ہے۔