سرینگر: قومی صحت مشن نے سمتبر 2024 میں جموں و کشمیر کے لیے اسپتال مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (جے کے ای سہج) پر مبنی صحت عامہ کی سہولیات کی درجہ بندی جاری کی۔ جس میں گورنمنٹ میڈیکل کالج کٹھوعہ پہلے پائیدان پر رہا ہے۔
ہفتے کو جاری کی گئی اس درجہ بندی میں گورنمنٹ میڈیکل کالجوں کے زمرے میں گورنمنٹ میڈیکل کالج کٹھوعہ پہلے پائیدان پر رہا ہے اور گورنمنٹ میڈیکل کالج ادھم پور دوسرے جبکہ گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری، گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ اور گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ کا نمبر ہے۔
ضلع اسپتالوں کے زمرے میں پہلا درجہ ڈی ایچ کشتواڑ نے حاصل کیا ہے۔ اس کے بعد بالتریب ضلع اسپتال گاندربل، ڈسٹرکٹ اسپتال ریاسی، ضلع اسپتال شوپیاں اور ضلع اسپتال سانبہ کا نمبر ہے۔
اسی طرح کمیونٹی ہیلتھ سینٹر(سی ایچ سی )کے زمرے میں پہلا درجہ سی ایچ سی بانہال، رامبن نے حاصل کیا ہے، اس کے بعد ای ایچ سی ڈورو، اننت ناگ، سی ایچ سی رام گڑھ، سانبہ، بٹوٹ، رامبن اور سی ایچ سی بسولی اور کٹھوعہ کو بالترتیب رکھا گیا ہے۔
جموں و کشمیر ای سہج کے تحت باقاعدہ اس کا آغاز 4 نومبر 2022 میی کیا گیا ہے، جس میں جشن صحت کے حصے کے طور پر مختلف قسم کی طبی سہولیات والے اسپتالوں جیسے ٹرشری کیئر اسپتالوں، ڈسٹرکٹ اسپتالوں، کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز وغیرہ کی درجہ بندی عمل میں لائی جاتی ہے۔
ایسے میں درجہ بندی، رجسٹریشن، ای ایم آر (الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ) کی تبدیلی، آئی پی ڈی کے مریضوں کی رجسٹریشن اور ماہ ستمبر 2024 کے لیے جے کے ای سہج کے پورٹل پر اپ لوڈ کیے گئے مریضوں کے فیڈ بیک کی بنیاد پر عمل پر لائی گئی ہے۔