ETV Bharat / jammu-and-kashmir

"آرٹیکل 370 کی منسوخی" گیارہویں اور بارہویں جماعت کے نصاب میں شامل - article 370 Abrogation

Article 370 Abrogation: جموں و کشمیر کی نیم خود مختاری سے متعلق دفعہ 370 اور 35 اے کو مرکزی سرکار نے پانچ اگست 2019 کو منسوخ کیا تھا۔ اس فیصلے کے خلاف کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے سپریم کورٹ کا رخ کیا، جس کے بعد کورٹ نے 11 دسمبر 2023 کو فیصلہ سناتے ہوئے آرٹیکل 370 کو ہٹانے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔

ncert-adds-abrogation-of-article-370-to-syllabus
"آرٹیکل 370 کی منسوخی" گیارہویں اور بارہویں جماعت کے نصاب میں شامل
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 8, 2024, 4:39 PM IST

سرینگر: نیشنل کونسل آف ایجوکیش ریسرچ اینڈ ٹریننگ یعنی این سی ای آر ٹی نے کتابوں میں نظر ثانی کا سلسلہ شروع کیا ہے، جس کا مقصد بھارت کے ابھرتے ہوئے سیاسی منظر نامے خاص طور پر جموں و کشمیر کے حساس خطے کی موجودہ صورت حال کی عکاسی کرنا ہے۔ نظر ثانی شدہ مواد میں "آرٹیکل 370 کی منسوخی" آخرکار گیارہویں اور بارہویں جماعت کی نصابی کتابوں میں شامل کیا گیا ہے۔

نظر ثانی شدہ مواد میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کی پولیٹیکل سائنس اور سوشل سائنس کی نصابی کتابوں میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے حوالہ جات شامل کرنا تھا، جو کہ جموں وکشمیر کو خصوصی درجہ دینے والی آئینی شق ہے۔

ایسے میں چند ریاستوں کے لیے منفرد دفعات پر بحث کرنے والے پیراگراف میں اب اگست 2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کو تسلیم کرنے کے لیے اضافی لائن موجود ہے، جب کہ اکثر ریاستوں کے پاس مساوی اختیارات ہیں۔

اس طرح نظر ثانی شدہ پیراگراف کے آخر میں ایک لائن کا اضافہ کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ" تاہم آرٹیکل 370 جو جموں وکشمیر کے لیے خصوصی دفعات پر مشتمل تھا، کو اگست 2019 میں منسوخ کردیا گیا۔ وہیں پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کے بیان کرنے کے لیے استعمال یونے والی اصلاحات میں تبدیلی آئی ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے 5 اگست 2019 کو بی جے پی مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ ختم کرکے دو حصوں جموں وکشمیر اور لداخ یوٹی میں منقسم کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.