ETV Bharat / jammu-and-kashmir

آرٹیکل 370 کی برسی پر این سی رہنما تنویر صادق کا خانہ نظربند کیے جانے کا دعویٰ - NC leader under house arrest - NC LEADER UNDER HOUSE ARREST

نیشنل کانفرنس کے رہنما تنویر صادق نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کی پانچویں برسی پر گھر میں نظر بند کیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

این سی رہنما تنویر صادق کا خانہ نظربند کیے جانے کا دعویٰ
این سی رہنما تنویر صادق کا خانہ نظربند کیے جانے کا دعویٰ (X@tanvirsadiq)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 5, 2024, 9:37 AM IST

Updated : Aug 5, 2024, 9:53 AM IST

سرینگر: نیشنل کانفرنس کے رہنما تنویر صادق نے پیر کے روز دعویٰ کیا کہ انہیں آرٹیکل 370 کی منسوخی کی پانچویں سالگرہ کے موقعے پر گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں صادق نے کہا کہ انہیں بغیر کسی وجہ کے گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔ اس نے لکھا کہ "مجھے کسی کام کے لیے نکلنا تھا، لیکن میرے گیٹ کے باہر پولیس والوں نے مجھے ایسا کرنے سے روک دیا۔ یہ غیر ضروری اور غیر قانونی ہے۔" صادق تنویر کے اس پر تاحال ایل جی انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کی طرف سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ آج کشمیر کے خصوصی درجے کی منسوخی کی پانچویں سالگرہ ہے۔ اس دوران پورے جموں و کشمیر خطے میں سکیورٹی انتظامات انتہائی سخت کر دیے گئے ہیں۔ حساس مقامات پر سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی بڑھا دی گئی ہے۔

سرحدی علاقوں پر خاص نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ قبل از وقت دراندازی یا کسی ممکنہ حملے کی روک تھام کو یقینی بنا جا سکے۔ وہیں ایل جی انتظامیہ نے آج امرناتھ یاترا کو بھی ایک دن کے لیے معطل کر دیا گیا ہے جس کے لیے آرٹیکل 370 کی برسی کے پیش نظر سکیورٹی وجوہات کا حوالہ دیا ہے۔

مزید پڑھیں: دفعہ 370 کی برسی: سکیورٹی وجوہات کی بنا پر امرناتھ یاترا ایک روز کے لیے معطل

اکھنور سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، فوج کی دراندازوں پر فائرنگ

Last Updated : Aug 5, 2024, 9:53 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.