پلوامہ: نیشنل کانفرنس ضلع یونٹ پلوامہ نے ضلع دفتر پلوامہ سے اپنے امیدوار کے حق میں ایک ریلی نکالی جس میں متعدد کارکنان نے شرکت کی۔
نیشنل کانفرنس کے سرینگر پارلیمانی حلقے سے امیدوار روح اللہ مہدی آج کاغذات نامزدگی داخل کرنے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں آج ضلع پلوامہ کے مختلف حصوں سے بڑی تعداد میں ان کے حامیوں نے سرینگر کی طرف ایک ریلی کا اہتمام کیا۔
اس موقعے پر نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر پلوامہ غلام محید الدین میر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی پہلی ترجیح جموں و کشمیر میں روزگار پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی اور جموں و کشمیر میں بے روزگاری کے آسمان چھونے کے بعد جموں و کشمیر میں سیاسی صورت حال بالکل بدل گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر میں سیاسی صورت حال کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہی ہے اور اس کی ترجیح روزگار پیدا کرنا اور یو ٹی کی ترقی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:میری سوچ اور سیاست آزاد ہے، میں اپنا راستہ خود بناتا ہوں، کسی کی مخالفت نہیں کرنا چاہتا: آزاد
غلام محید الدین میر نے دعویٰ کیا کہ نیشنل کانفرنس تینوں پارلیمانی نشستوں پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں بھی ان کی پارٹی اکثریت سے جیت کر جموں و کشمیر میں حکومت بنائے گی۔