ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں کشمیر کی چھینی گئی آئینی حیثیت کی بحالی منشور میں شامل ہوگی: آغا روح اللہ - NC manifesto

جموں کشمیر میں گرچہ اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے حوالہ سے سرکاری سطح پر کوئی اعلان جاری نہیں ہوا ہے تاہم نیشنل کانفرنس نے اسمبلی انتخابات کے حوالہ سے تیاریاں تیز کر دی ہیں۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 5, 2024, 8:07 PM IST

جموں کشمیر کی چھینی گئی آئینی حیثیت کی بحالی منشور میں شامل ہوگی: آغا روح اللہ
نیشنل کانفرنس کے صدر دفتر سرینگر میں پارٹی لیڈران کا اجلاس (این سی)
این سی کی منشور کمیٹی کے ممبران نے منعقد کیا سرینگر میں اجلاس (ای ٹی وی بھارت)

سرینگر (جموں کشمیر) : نیشنل کانفرنس (این سی) کا کہنا ہے کہ کہ جموں کشمیر کی چھینی گئی آئینی حیثیت (دفعہ 370) کی بحالی ان کے منشور میں سر فہرست ہوگا اور اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد منشور کو عملی جامہ بھی پہنایا جائے گا۔ نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمنٹ آغا روح اللہ مہدی نے جمعہ کو این سی کے صدر دفتر، نوائے صبح کمپلیکس، میں منشور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان باتوں کا اظہار کیا۔

روح اللہ نے کہا کہ آئینی حیثیت کی بحالی نیشنل کانفرنس کے منشور میں سر فہرست ہوگی اور اس کے علاوہ جموں کشمیر کے عوام کو درپیش مسائل کا تذکرہ اور انکے حل کرنے کے متعلق منشور میں مکمل تفصیلات بھی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ منشور محض کاغذی دستاویز تک ہی محدود نہیں رہے گا بلکہ اگر اسمبلی انتخابات منعقد ہوئے اور پارٹی نے اس میں کامیابی حاصل کی تو منشور پر عملی طور کام بھی کیا جائے گا۔

غور طلب ہے کہ نیشنل کانفرنس نے اسمبلی انتخابات لڑنے کے لئے تیاریوں کا آغاز کرلیا ہے اور اس ضمن میں انہوں نے ایک منشور کمیٹی بھی تشکیل دی۔ اس کمیٹی کی صدارت سابق وزیر خزانہ اور این سی کے سینئر لیڈر عبد الرحیم راتھر کر رہے ہیں۔ کمیٹی نے آج سرینگر میں پہلا اجلاس منعقد کیا اور مختلف معاملات کو منشور میں شامل کرنے پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

روح اللہ مہدی نے بتایا کہ منشور میں پارٹی کے لیڈران اور کارکنان کی رائے شامل کی جائے گی اور عوامی رائے بھی اس میں شامل ہوگئ۔ انہوں نے کہا کہ 30 یا چالیس روز میں کمیٹی منشور مکمل کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: جموں کشمیر اسمبلی انتخابات، این سی نے تشکیل دی منشور کمیٹی - NC Election Manifesto

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.