ETV Bharat / jammu-and-kashmir

منڈی اڑی میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے اہم میٹنگ - national conference - NATIONAL CONFERENCE

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر منڈی کے علاقے اڑی میں نیشنل کانفرنس کی میٹنگ میں مہنگائی اور بے روزگاری پر بات کرنے کے ساتھ انڈیا الائنس کو ووٹ ڈالنے کی اپیل کی گئی۔

منڈی اڑی میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے اہم میٹنگ منعقد کی گئی
منڈی اڑی میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے اہم میٹنگ منعقد کی گئی (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 17, 2024, 1:36 PM IST

Updated : Sep 17, 2024, 2:04 PM IST

فیروز آباد میں پٹاخے کے گودام میں دھماکا، چار افراد ہلاک، چھ زخمی، ریسکیو آپریشن جاری (ETV BHARAT)

منڈی: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ اڑی میں نیشنل کانفرنس کے زیر اہتمام ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں نیشنل کانفرنس کے نامزد امیدوار اعجاز احمد جان اور ڈی ڈی بلاک لورن اور انڈین نیشنل کانگرس کے لیڈر ریاض بشیر ناز شریک ہوئے۔

ان کے علاوہ این سی اور کانگرس جماعتوں کے دیگر لیڈران اور کارکنان شامل رہے۔ جب کہ ان کے علاوہ علاقے کے لوگو نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقعے پر اسمبلی انتخابات کو لیکر متعدد مسائل پر روشنی ڈالی گئی اور لوگوں سے اپیل کی گئی کہ وہ انڈیا الائنس کے نامزد امیدوار اعجاز احمد جان کے حق میں ووٹ دے کر انڈیا الائنس کو کامیاب بنائیں۔

میٹنگ کے اختتام پر مختلف سیاسی جماعتوں سے وابسطہ کارکنان نے نیشنل کانفرنس میں شامل ہوئے۔ اس حوالے سے اعجاز احمد جان نے کہا کہ اس سے قبل جموں و کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے لوگوں کو دکھ تکالیف، بے روزگاری، مہنگائی کو بڑھایا ہے جس کی وجہ سے اب لوگ اس سرکار سے بیزار ہوچکے ہیں اور اب لوگ زیادہ سے زیادہ نیشنل کانفرنس کے ساتھ جڑ رہے ہیں اور اس بار عوام انڈیا الائنس کی سرکار بنانا چاہتی ہے۔

مزید پڑھیں: کالعدم جماعت اسلامی کے آزاد امیدوار کی بانڈی پورہ میں انتخابی مہم

انہوں نے حلقہ اسمبلی انتخاب حویلی کی عوام سے اپیل کی کہ وہ پچیس ستمبر کو کثیر تعداد میں نیشنل کانفرنس کے حق میں ووٹ کریں تاکہ مہنگائی، بےروزگاری سے عوام کو راحت دلائی جاسکے۔

Last Updated : Sep 17, 2024, 2:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.