ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شمالی کشمیر میں نارکو ٹیرر ماڈیول بے نقاب؛ منشیات اور ہتھیار ضبط - Heroine Arms Ammunition Recovered - HEROINE ARMS AMMUNITION RECOVERED

سیکورٹی فورسز نے سرحدی قصبہ کرناہ میں نارکو ٹیرر ماڈیول کا پردہ فاش کرتے ہوئے آدھا کلوگرام وزنی ہیروئن ضبط کرکے تین مشتبہ منشیات فروشوں کو بھی گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ حکام کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد سے پوچھ تاچھ کے دوران ہتھیار بھی ضبط کیے گئے۔

شمالی کشمیر میں نارکو ٹیرر ماڈیول بے نقاب؛ منشیات، ہتھیار ضبط
شمالی کشمیر میں نارکو ٹیرر ماڈیول بے نقاب؛ منشیات، ہتھیار ضبط (Photo: JK Police)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 15, 2024, 6:47 PM IST

کپوارہ (جموں کشمیر) : حکام نے ہفتے کے روز بتایا کہ شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ میں ایک نارکو - ٹیرر ماڈیول کو بے نقاب کرکے تین افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ جموں کشمیر پولیس کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ضلع کپوارہ کے سرحدی قصبہ کرناہ میں پولیس اور فوج نے مشترکہ طور پر انجام دئے گئے ایک آپریشن کے دوران نارکو ٹیرر ماڈیول کا سراغ لگایا اور 500 گرام ہیروئن ضبط کرکے تین مشتبہ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔‘‘

حکام نے بتایا کہ انٹیلی جنس کی جانب سے شیئر کیے گئے ایک ان پٹ کے مطابق ایک شخص سرحدی قصبہ کرناہ میں ہیروئن خریدنے کی کوشش کر رہا تھا اور اس کے بعد ایک جال بچھایا گیا جس کے نتیجے میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا جن کی تحویل سے ہیروئن ضبط کی گئی۔ گرفتار افراد کی شناخت خاورپارہ کرناہ کے مرحوم محمد صافی شیخ کے فرزند شفق احمد شیخ اور باغبلہ کے احمد ملک کے فرزند طارق احمد ملک کے طور پر ہوئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ گرفتار افراد سے پوچھ گچھ کے نتیجے میں سدھا پورہ کے پرویز احمد پٹھان نامی ایک اور شخص کو حراست میں لیکر اس کی تحویل سے تین پستول برآمد ہوئے ہیں۔

"پرویز احمد کو پولیس اور فوج کے مشترکہ چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا۔ اس کے قبضے سے تین پستول، 76 پستول راؤنڈ ، چھ پستول میگزین اور 5 کلوگرام مشتبہ دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بارہمولہ کے بونیار میں 2 نارکو اسمگلر گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.