ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پہلگام کے نائب تحصیلدار معطل - Amarnath yatra 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 29, 2024, 3:53 PM IST

ضلع اننت ناگ کے ترقیاتی کمشنر سید فخرالدین حامد نے پہلگام کے نائب تحصیلدار کو بغیر اجازت اسٹیشن چھوڑنے پر معطل کر دیا۔ معطل نائب تحصیلدارشری امرناتھ یاترا کی ڈیوٹی پر تنعیات تھا۔

پہلگام کے نائب تحصیلدار معطل
پہلگام کے نائب تحصیلدار معطل (etv bharat)

اننت ناگ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں شری امرناتھ یاترا کی تیاریاں تقریبا مکمل ہو چکی ہیں۔یاتروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔اسی درمیان ضلع اننت ناگ کے ترقیاتی کمشنر سید فخرالدین حامد نے پہلگام کے نائب تحصیلدار کو بغیر اجازت اسٹیشن چھوڑنے پر معطل کر دیا گیا۔معطل نائب تحصیلدارشری امرناتھ یاترا کی ڈیوٹی پر تنعیات تھا۔

ذرائع کے مطابق ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ سید فخرالدین حامد نے ڈیوٹی کے دوران کوتاہی برتنے پر نائب تحصیلدار پہلگام کو بغیر پیشگی اجازت کے اسٹیشن چھوڑنے پر معطل کر دیا ہے۔

امرناتھ یاترا کی ڈیوٹی پر مامور پہلگام کے نائب تحصیلدار اُویس عامر کو بغیر اجازت اسٹیشن چھوڑنے کی پاداش میں ضلع مجسٹریٹ نے معطل کرنے کا حکمنامہ جاری کیا ہے ۔ ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے اس سلسلہ میں ایک آرڈر جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق نائب صدر نے بلا اجازت ڈیوٹی اسٹیشن چھوڑ کر امرناتھ یاترا کی ڈیوٹی کے تئیں غفلت کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس کے باعث نائب ٹحصیلدار کو معطل کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امرناتھ یاتریوں کے لئے مفت سم کارڈ

دریں اثنا، سب ڈویژنل مجسٹریٹ کوکرناگ نائب تحصیلدار کی عدم تعمیل کے معاملے کی انکوائری کریں گے ۔پورے معاملے کو سامنے لانے کی کوشش کی جائے گی۔تفتیش مکمل ہونے تک معطل آفیسر اپنے دفتر سے منسلک رہیں گے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.