ETV Bharat / jammu-and-kashmir

دیوالی پر کشمیری دکانداروں کی پنڈت برادری کے لیے خصوصی رعایت

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں مقامی دکاندار دیوالی کے موقع پر رعایتی داموں پر اشیاء فروخت کر رہے ہیں۔

Etv Bharat
دیوالی پر کشمیری دکانداروں کی پنڈت برادری کے لیے خصوصی رعایت (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 3 hours ago

اننت ناگ: دیوالی کو روشنی کے تہوار سے بھی جانا جاتا ہے، اور پنڈت برادری سے تعلق رکھنے والے اپنے گھروں کو دیوں، موم بتیوں سے سجاتے ہیں۔ اس خوشی کے موقع پر جموں و کشمیر میں مسلم دکاندار ہندو برادری کے لیے خاص رعایتی داموں پر دئے، پٹاخے اور مٹھائیاں فروخت کر رہے ہیں، جو یہاں کے ہندو مسلم بھائی چارے اور مذہبی رواداری کی ایک اور مثال ہے۔

مقامی دکانداروں کا کہنا ہے کہ وہ اس دیوالی اپنے گاہکوں کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے خاص رعایت پیش کر رہے ہیں۔ یہ اقدام نہ صرف مقامی معیشت کو فروغ دیتا ہے بلکہ لوگوں کے دلوں میں بھائی چارے کے احساس کو بھی بڑھاتا ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی تاجروں نے کہا: ’’اس طرح کی رعایت کا مقصد اقلیتی فرقہ کے لوگوں کو خوشی کا پیغام دینا ہے۔ جب لوگ رعایتی داموں پر سامان خریدتے ہیں تو وہ نہ صرف اپنی ضروریات پوری کرتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ہم بھی ان کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں۔‘‘

دیوالی کے موقع پر اننت ناگ کے دکانداروں کی یہ پہل اس بات کی عکاس ہے کہ کوئی بھی تہوار صرف ایک فرد یا خاص کمیونیٹی کے لیے نہیں، بلکہ پورے معاشرے کے لیے ہوتا ہے۔ دیوالی کا تہوار صرف خوشیوں کا اظہار کرنا نہیں بلکہ یہ تہوار محبت، امن اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اندھیروں میں روشنی کی کرن تلاش کی جا سکتی ہے اور برائیوں پر اچھائی کی فتح ہمیشہ ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دیوالی- دھنتیرس سے قبل سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، جانیے اپنے شہر میں سونے کی قیمت

دیوالی پر کشمیری دکانداروں کی پنڈت برادری کے لیے خصوصی رعایت (ETV Bharat)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.