ETV Bharat / jammu-and-kashmir

مشروم کی کاشت:سرحدی علاقوں میں روزگار کی نئی امید - کشمیر مشروم کی کاشت

Mushroom Cultivation A New Hope for Employment in Border Areasمحکمہ زراعت کا کہنا ہے کہ ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقوں میں مشروم کی کاشت سے روزگار کا اہم وسیلہ ثابت ہو رہا ہے۔

مشروم کی کاشت:سرحدی علاقوں میں روزگار کی نئی امید

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 2, 2024, 7:46 PM IST

مشروم کی کاشت:سرحدی علاقوں میں روزگار کی نئی امید

بارہمولہ: حکومت کی مختلف اسکیموں سے بارہمولہ کے نوجوانوں کو بھرپور فائدہ مل رہا ہے۔ ان اسکیموں میں سے ایک مشروم ڈویلپمنٹ اسکیم بھی ہے جس سے بڑی تعداد میں نوجوانوں نے روزگار حاصل کیا ہے۔ جبکہ سرحدی علاقوں میں رہائش پذیر لوگ بھی اس اسکیم کے ذریعے روزگار حاصل کر رہے ہیں۔ ان باتوں کا اظہار مشروم ڈیولپمنٹ آفیسر، بارہمولہ، دلجیت سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔

دلجیت سنگھ نے بتایا کہ محکمہ زراعت نے ہولسٹک ایگریکلچر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو مشروم یونٹس فراہم کیے ہیں۔ ان یونٹس کی مدد سے نوجوان نہ صرف اپنی روزی روٹی کما رہے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی روزگار کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ دلجیت سنگھ نے مزید کہا کہ ضلع بارہمولہ کے مختلف مقامات پر خواتین نے سیلف ہیلپ گروپس قائم کرکے مشروم یونٹس شروع کیے ہیں۔ ان گروپس کو حکومت کی جانب سے مالی اور تکنیکی مدد فراہم کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: Mushroom Cultivated in Winter موسم سرما کے دوران مشروم کی کاشت کا کامیاب تجربہ

انہوں نے کہا کہ سرحدی علاقہ اوڑی میں بھی غریب لوگوں کو مشروم یونٹس تقسیم کیے گئے ہیں۔ ان یونٹس سے لوگوں کی آمدن میں اضافہ ہوا ہے اور ان کی زندگیوں میں بہتری آئی ہے۔ دلجیت سنگھ کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کے پاس زمین نہیں ہے یا جو بے روزگار ہیں ان کے لیے مشروم کی کاشت ایک بہترین ذریعہ معاش ہے اور محکمہ زراعت ان لوگوں کو مشروم یونٹس فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشروم یونٹس کے لیے حکومت کی جانب سے سبسڈی بھی فراہم کی جاتی ہے۔ سنگھ کا مزید کہنا ہے کہ ضلع انتظامیہ بارہمولہ نے ایک سال میں تین سو مشروم یونٹس فراہم کرنے کا بجٹ مختص کیا ہے جس کے لیے عوام کو آگے آکر ان اسکیموں سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.