ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر کے طول و عرض میں جلوس عزا برآمد - Kashmir Muharram Procession

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 17, 2024, 8:39 PM IST

Updated : Jul 18, 2024, 8:11 AM IST

یوم عاشورہ کے موقعے پر وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں جلوس عزا برآمد کیے گئے۔

کشمیر کے طول و عرض میں جلوس عزا برآمد
کشمیر کے طول و عرض میں جلوس عزا برآمد (ای ٹی وی بھارت)
بانڈی پورہ (ای ٹی وی بھارت)

سمبل، سوناواری میں جلوس ذو الجناح برآمد

بانڈی پورہ: یوم عاشورہ یعنی دس محرم الحرام کے موقع پر ذوالجناح کا جلوس شمالی کشمیر کے شلوت، سونا واری میں برآمد کیا گیا۔ جلوس عزا آستان عالیہ شلوت سے مسجد اہل بیت تک برآمد کیا گیا۔ علاقے سے ایک اور جلوس عزا برآمد کیا گیا جو جو ضلع کے سمبل علاقے میں اختتام پذیر ہوا۔ جلوس میں سینکڑوں عزاداروں نے شرکت کی اور امام حسین رضی اللہ عنہ اور کربلا کے دیگر شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

گاندربل (ا)

گاندربل میں بھی جلوس عزا برآمد

گاندربل: یوم عاشورہ کے موقع پر وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں شیعہ اکثریتی علاقہ ڈب میں امام بارگاہ سے ایک جلوس عزا برآمد ہوا جس میں سینکڑوں عزاداروں نے شرکت کی اور مرثیہ خوانی کے ذریعے امام عالی مقام حضرت حسین اور دیگر شہداء کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جموں کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے ڈب، گاندربل کا دورہ کر کے جلوس میں حصہ لیا اور انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

پلوامہ (ای ٹی وی بھارت)

یوم عاشورہ کے موقع پر پلوامہ کے کئی مقامات پر جلوس برآمد

پلوامہ: یوم عاشورہ کے سلسلے میں ضلع پلوامہ کے گانگوہ علاقے سے جلوس عزا برآمد کیا گیا۔ مرثیہ اور نوحہ پڑھتے ہوئے جلوس میں شامل عزاداروں نے امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے جاں نثار ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر علمائے نے واقعہ کربلا پر روشنی ڈالی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ کربلا کے فلسفے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کام کریں۔

اس موقع پر پولیس، ضلع انتظامیہ اور سنی مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ ساتھ کئی سیاسی جماعتوں رضاکار تنظیموں نے جگہ جگہ کیمپ نصب کرکے عزاداروں کو ٹھنڈے مشروبات پیش کرکے روایتی مذہبی ہم آہنگی کی مثال پیش کی۔ پی ڈی پی لیڈر وحید الرحمان پرہ بھی گانگوہ علاقے میں اس دوران اپنے کارکنان کے ہمراہ موجود رہے اور سنی شیعہ اتحاد کو مزید مضبوط کرنے کی عوام سے اپیل کی۔

ترال (ای ٹی وی بھارت)

ترال میں جلوس عزا

ترال: حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد میں جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں کی طرح عاشورہ ترال علاقے میں بھی محرم کے جلوس برآمد کیے گئے۔ سب ضلع ترال میں یوم عاشورہ کی مناسبت سے امام بارگاہ پنر جاگیر سے جلوس عزا برآمد ہوا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔

پونچھ (ای ٹی وی بھارت)

سرحدی ضلع پونچھ میں بھی عاشورہ کے موقع پر جلوس برآمد

منڈی (پونچھ) : سرحدی ضلع پونچھ کے منڈی علاقے میں یومِ عاشورہ کے موقع پر جلوس عزا برآمد کیا گیا، جس میں ضلع پونچھ کے مختلف مقامات سے آئے عزاداروںنے شرکت کی اور سینہ کوبی کرکے حضرت امام حسین اور ان کے رفقاء کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔ منڈی علاقے میں جلوس عزا امامیہ پارک سے برآمد ہوا اور صدر بازار منڈی سے ہوتے ہوئے امام بارگاہ منڈی میں اختتام پذیر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیرمیں عاشورہ جلوس کے دوران ہندو مسلم اتحاد کی جھلک - Hindu Muslim Unity

Last Updated : Jul 18, 2024, 8:11 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.