ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شوپیاں میں سڑک حادثہ، دو افراد ہلاک - 2 Killed in Shopian Accident - 2 KILLED IN SHOPIAN ACCIDENT

جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں ایک تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کی موت ہو گئی۔

ا
شوپیاں میں سڑک حادثہ (Representational Image)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 17, 2024, 4:35 PM IST

شوپیاں میں دلدوز سڑک حادثہ (ای ٹی وی بھارت)

شوپیاں (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ایک دلدوز سڑک حادثہ میں دو افراد کی موت واقع ہو گئی۔ یہ افسوسناک واقعہ ضلع کے ہبڈی پورہ علاقے میں پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق، ہبڈی پورہ علاقے میں ایک تیز رفتار نجی گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں ان کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔

حادثہ کے فوراً بعد زخمی ہوئے شہریوں کو فوری طور پر ضلع اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ اسپتال میں موجود ڈاکٹروں کے مطابق دونوں افراد کی موت اسپتال پہنچانے سے قبل ہی واقع ہو چکی تھی۔ حادثہ میں ہلاک ہوئے شہریوں کی شناخت ریاض احمد ڈار ساکنہ کندلن، شوپیان اور سجاد احمد شاہ ساکنہ نیو کالونی، شوپیاں کے طور پر ہوئی ہے۔

شوپیاں پولیس نے کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی اور طبی و قانونی لوازمات کی تکمیل کے بعد دونوں افراد کی جسد خاکی کو آخری رسومات کی انجام دہی کے لیے قانونی ورثاء کے سپرد کر دیا گیا۔ حادثہ میں شہریوں کی ہلاک کی خبر ان کے آبائی علاقوں میں پہنچتے ہی وہاں کہرام مچ گیا۔ دونوں افراد کو پر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد لحد کیا گیا اور ان کی نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹریلر نے عقیدت مندوں سے بھری گاڑی کو ٹکر مار دی، 2 ہلاک اور 3 زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.