بارہمولہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے مختلف علاقوں میں واقع خستہ حال رابطہ سڑکوں کی وجہ عام لوگوں بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ خستہ حال سڑک کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت بھی پوری طرح سے متاثر ہو رہی ہے۔
ان ہی علاقوں میں سے ایک اوڑی کے مورہ گاؤں کی اور جانے والی رابطہ سڑک انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار ہے۔خستہ حال رابطہ سڑک کی وجہ سے مقامی باشندوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مقامی باشندوںنے محکمہ پی ایم جی ایس وائی پر الزام لگایا ہے کہ محکمہ نے چھ سال قبل سڑک پر میکڈم کیا گیا تھا لیکن سڑک پر پروٹیکشن دیواریں پوری طرح سے نہیں لگائی گئی جس کی وجہ سے سڑک خراب ہو گئی۔سڑک ٹوٹ چکی ہے ۔کہیں جگہوں پر تو سڑک ہی کھسک گئی ہے۔ناقص نکاسی نظام کی وجہ سے سڑکوں پر پانی جما ہو جاتا ہے سڑکوں کی خراب ہونے کی ایک یہ بھی وجہ ہے۔
مقامی باشندوں نے الزام لگایا کہ حال ہی میں ہوئی بارش کے بعد رابطہ سڑک پر مٹی کے تودے گرنے سے گاڑیوں کی آمدورفت بند ہو گئی تھی۔ محکمہ کی جانب سے اس رابطہ سڑک کو پوری طرح سے صاف نہیں کیا گیا ہے جو کہ کبھی بھی خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔خستہ حال سڑک کی وجہ سے حادثات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاسی پورہ، نوپورہ پائین رابطہ سڑک انتہائی خستہ
جب اس سلسلے میں منصف ٹی وی کے نمائندے جہانگیر ملک نے محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے ایگزیکیو انجینیئر اوڑی سے بات کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے کیمرے کے سامنے آنے سے نکار کر دیا اب مقامی لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ اس مسئلے جلد سے جلد حل کریں