ETV Bharat / jammu-and-kashmir

مرکز نے جموں کشمیر کے لئے 42,277.74 کروڑ روپے مختص کیے - India Budget 2024 - INDIA BUDGET 2024

مودی حکومت نے 2024-25 کے بجٹ میں جموں و کشمیر کے لیے 42,277.74 کروڑ روپے مختص کیے ہیں، جس میں ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹس اور ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ کے لیے خصوصی پیکیج بھی شامل ہیں۔

ا
جموں کشمیر بجٹ 2024 (Representational Image)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 23, 2024, 4:46 PM IST

سرینگر (جموں کشمیر) : مرکز میں نریندر مودی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت نے 2024-25 کے مرکزی بجٹ میں جموں و کشمیر کے لئے 42,277.74 کروڑ روپے مختص کیے ہیں، جس میں گزشتہ مالی سال میں مختص 41,751.44 کروڑ روپے سے 1.2 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے منگل کو لوک سبھا میں بجٹ پیش کیا۔

کل مختص رقم میں سے 40,619.3 کروڑ روپے جموں و کشمیر میں وسائل کے تفاوت کو پورا کرنے کے لیے مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے مرکزی امداد کے طور پر مختص کیے گئے ہیں۔ اس میں بھارت کے ہنگامی فنڈ سے پیشگی طور پر 7,900 کروڑ روپے بھی شامل ہیں جو 2024-25 کے مطالبات برائے گرانٹ کے بعد پارلیمنٹ سے منظور کیے جائیں گے اور تخصیص ایکٹ کو صدارتی منظوری مل جائے گی۔

بجٹ میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مرکز کے زیر انتظام علاقہ کے ’’ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ‘‘ کے لیے گرانٹ کے طور پر جموں و کشمیر کے لیے 279 کروڑ روپے بھی مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 624 میگاواٹ کیرو ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے لیے 130 کروڑ روپے اور 800 میگاواٹ ریٹل ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے لیے 476.44 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ مزید برآں، جہلم اور توی فلڈ ریکوری پروجیکٹ کے لیے 500 کروڑ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔

540 میگاواٹ کے (KWR) کے ڈبلیو آر، ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے لیے 171.23 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لیے سرمایہ کاری کے اخراجات کو تقویت دینے کے لیے 101.77 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ بنیادی بجٹ کے علاوہ مرکز نے جموں و کشمیر پولیس کے لئے اضافی 9,789.42 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یہ بجٹ نوجوانوں کو کئی طرح کے مواقع فراہم کرے گا: وزیراعظم مودی - Union Budget 24

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.