ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ایم ایل اے پلوامہ کی بجلی فراہمی میں بہتری کی اپیل

ایم ایل اے پلوامہ وحید پرہ نے حکومت سے عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے بجلی فراہمی میں بہتری کا مطالبہ کیا۔

ایم ایل اے پلوامہ عوامی وفود سے ملاقی
ایم ایل اے پلوامہ عوامی وفود سے ملاقی (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 26, 2024, 6:17 PM IST

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں رکن اسمبلی اور پیپلز ڈیموکریکٹ پارٹی (پی ڈی پی) کے ساتھ یوتھ صدر وحید الرحمان پرہ نے ضلع کے مختلف عوامی وفود سے ملاقات کی۔ وفود میں اوقات کمیٹی پلوامہ کے نمائندے بھی شامل تھے، جنہوں نے اپنے اپنے علاقہ جات میں عوام کو درپیش مسائل کو ایم ایل اے کی نوٹس میں لایا جن میں بجلی، پانی، ڈمپنگ سائیٹ جسے مسائل کو حل کرنے کی اپیل کی گئی۔

ایم ایل اے پلوامہ وحید پرہ نے عوامی اہمیت کے حامل مسائل کو متعلقہ محکمہ جات کی نوٹس میں لانے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کی۔ پرہ نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’سردیاں شروع ہونے سے قبل ہی بجلی کی آنکھ مچولی شروع ہوگئی ہے جس کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‘‘

نیشنل کانفرنس (این سی) کے انتخابی منشور کا ذکر کرتے ہوئے پرہ نے کہا ’’سرکار نے بجلی کے حوالے سے جو منشور تیار کیا تھا، امید ہے کہ وہ اسے پورا کریں گے اور سرما کے دوران عوام کو راحت پہنچانے کا کام کریں گے۔‘‘ پرہ نے مزید کہا کہ ’’بجلی میٹر کے حوالہ سے پالیسی وضع کرنا، بجلی فیس معاف کرنا، بجلی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانا ایک یا دو دن کا کام نہیں تاہم کشمیر میں جو بجلی کا ڈھانچا موجود ہے اس کے مطابق عوام کو بجلی سپلائی کی جانی چاہئے۔‘‘ پرہ نے ڈمپنگ سائیٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ اس کو جلد سے جلد دوسری جگہ منتقل کریں تاکہ عوام کو راحت مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی سے اب وادی کے ہسپتال بھی زد میں آ گئے

ایم ایل اے پلوامہ عوامی وفود سے ملاقی (ETV Bharat)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.