ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شہید ملت کے ویژن اور مشن کی تکمیل کیلئے اپنی پر امن جدوجہد جاری رکھے گے:عوامی مجلس عمل - AAC 60th foundation day

عوامی مجلس عمل نے اپنا 60واں یوم تاسیس اس عزم اور عہد کے ساتھ منایا کہ وہ اپنے بانی قائد شہید ملت میر واعظ مولوی محمد فاروق ؒ کے ویژن اور مشن کی تکمیل کیلئے اپنی پر امن جدوجہد جاری رکھے گی۔

شہید ملت کے ویژن اور مشن کی تکمیل کیلئے اپنی پر امن جدوجہد جاری رکھے گے:عوامی مجلس عمل
شہید ملت کے ویژن اور مشن کی تکمیل کیلئے اپنی پر امن جدوجہد جاری رکھے گے:عوامی مجلس عمل (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 20, 2024, 6:31 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر عوامی مجلس عمل جس کی تشکیل 20 جون 1964 کو شہید ملت میر واعظ مولوی محمد فاروق نے مسئلہ کشمیر کے حل میں عوام کی خواہشات اور امنگوں کی تکمیل کیلئے ایک نمائندہ فورم کے طور پر کی تھی۔شہید قائد نے اپنی پوری زندگی میں پرامن اور جمہوری طریقوں سے اس ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پرعزم جدوجہد کی۔

بیان میں کہا گیا کہ موجودہ پابندیوں اور نامساعد حالات کی وجہ سے اس سال پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے تنظیم کے مرکزی دفتر میرواعظ منزل راجوری کدل یا کسی بھی ضلع اور حلقہ دفاتر پر کوئی تقریب منعقد نہیں کی جا سکی جبکہ پارٹی کے موجودہ سربراہ میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی بار بار نظربندی کی۔لوگوں اور میڈیا سے رابطہ پر پابندی اور کسی بھی سیاسی سرگرمی میں ان کو شرکت کی اجازت نہ دینے کی وجوہات نے بھی تقاریب کے انعقاد کو ناممکن بنا دیا۔

اس دوران میر واعظ نے یوم تاسیس کے حوالے سے اپنے پیغام میں تمام پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے تمام سختیوں، بندشوں کے باوجود مضبوطی سے ان کا ساتھ دیا اور پارٹی کے موقف اور اصولوں پر ڈٹے رہے۔ شہید ملت سے لے کر موجودہ دور تک تنظیم کے قائدین اور کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے میر واعظ نے جموں و کشمیر کے عوام کیلئے ان کی خدمات اور قربانیوں کو ناقابل فراموش قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ تنظیم سے جڑے تمام لوگوں نے اپنے ذاتی مفادات سے بالا تر ہوکر ابتدا سے ہی پارٹی کے اصولوں اور نظریئے کو تکمیل کے مرحلے تک لے جانے کیلئے پوری دیانتداری کے ساتھ جدوجہد کی۔

میر واعظ نے پارٹی کے بانی قائد اور ان کے دیگر ساتھیوں کی قربانیوں اور خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ایک بلند نصب العین کے حصول کیلئے انہوں نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں اور 1990 میں تادم شہادت بقائے باہمی کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے جموںوکشمیر کے عوام کے امنگوں اور خواہشات کی پوری ہمت اور حوصلے کے ساتھ نمائندگی کی۔

یہ بھی پڑھیں:عید الاضحیٰ سادگی سےمنائی جائے اور معاشرہ کے غریب اور ضرورت مندوں کا خیال رکھاجائے: میر واعظ

نے پارٹی کے موجودہ تمام کارکنوں اور قائدین پر زور دیا کہ وہ پارٹی کے بانی قائد کی اس میراث کو آگے بڑھائیں اور بات چیت اور پر امن مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کے حل کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔ میرواعظ نے جموں و کشمیر کی جیلوں اور باہر کی جیلوں میںمقید تمام سیاسی رہنماؤں، کارکنان ، صحافیوں، سول سوسائٹی کے اراکین اور نوجوانوں کی غیر مشروط رہائی کا اپنا مطالبہ دہرایا-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.