سرینگر:میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے کہاکہ اس دردناک سانحہ کے پیش نظر جموں وکشمیر کے عوام سمیت پوری دنیا کے مسلمان دکھی اور غمزدہ ہیں اور ہلاک شدگان کے رشتہ داروں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔میرواعظ نے اللہ تبارک و تعالیٰ سے تمام مرحومین کی مغفرت ، درجات کی بلندی، اور زخمیوں اور متاثرین کی فوری صحت اور شفابی کی خصوصی دعا کی۔
میرواعظ نے دی ہندو کے سرکردہ اور سینئر فوٹو جنرلسٹ جناب نثار احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی پیشہ ورانہ صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سینئر فوٹو جنرلسٹ جناب نثار احمد ایک صلاحیت مند فوٹو جرنلسٹ تھے۔انہوں نے سماج کی خدمت کی۔
یہ بھی پڑھیں:حج 2024 کا اختتام، سعودی عرب میں شدید گرمی کے باعث کشمیر کی 5 خواتین عازمین کا انتقال
واضح رہے کہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی پانچ خواتین عازمین حج عرفات اور مزدلفہ میں ہیٹ سٹروک کی وجہ سے فوت ہوئے ہیں۔جموں و کشمیر حج کمیٹی کے مطابق شدت کی گرمی کے نتیجے میں کئی حجاج کرام کی صحت متاثر ہوئی ہے ایسے میں کشمیر کی 5 خواتین حجاج کرام کی عرفات اور مزدلفہ میں ہیٹ سٹروک سے موت واقع ہوئی ہے۔ان خواتین میں 4 کا تعلق ضلع سرینگر سے جبکہ ایک خواتینکا تعلق جنوبی کشمیر کے کولگام ضلعے سے ہے۔