ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ربیع الاول کے مقدس مہینے کی آمد پر میر واعظ نےکیا اہلیان اسلام کو مبارکباد پیش - Mirwaiz greets Muslims

میرواعظ نے کہا کہ آج ہمارا سماج جن گوناگوں مسائل ، بدعات ، سماجی خرافات اور دیگر برائیوں سے آلودہ ہو رہا ہے اس سے نجات کیلئے واحد راستہ یہی ہے کہ ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں تعلیمات نبوی ﷺ کو شامل کریں اور زندگی کے ہر شعبے میں اسلام کے دعوتی اور اصلاحی پروگرام کو عملانے کیلئے من حیث القوم مثبت کوششیں بروئے کار لائیں۔

ربیع الاول کے مقدس مہینے کی آمد پر میر واعظ نےکیا اہلیان اسلام کو مبارکباد پیش
ربیع الاول کے مقدس مہینے کی آمد پر میر واعظ نےکیا اہلیان اسلام کو مبارکباد پیش (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 4, 2024, 5:19 PM IST

سرینگر: میرواعظ کشمیرڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے ربیع الاول کے مقدس مہینے کی آمد پر اہلیان اسلام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسی ماہ متبرک میں انسانیت کے آخری نجات دہندہ پیغمبر رحمت حضرت محمد ﷺ کی ولادت اور بعثت ہوئی ہے اور آپﷺ کی آمد اور تشریف آوری سے انسانیت میں ہمیشہ کیلئے فصل بہار آگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس عظیم اور بابرکت مہینے کے فیوض و برکات اور سیرت نبویﷺ کے عظیم پیغامات سے اسی وقت استفادہ کیا جاسکتا ہے جب ہم سیرت نبوی اور اسوئہ حسنہ کے ہمہ جہت تعلیمات کو اپنی زندگیوں میں عملاً شامل کریں۔

میرواعظ نے کہا کہ آج ہمارا سماج جن گوناگوں مسائل ، بدعات ، سماجی خرافات اور دیگر برائیوں سے آلودہ ہو رہا ہے اس سے نجات کیلئے واحد راستہ یہی ہے کہ ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں تعلیمات نبوی ﷺ کو شامل کریں اور زندگی کے ہر شعبے میں اسلام کے دعوتی اور اصلاحی پروگرام کو عملانے کیلئے من حیث القوم مثبت کوششیں بروئے کار لائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہمیں اپنا محاسبہ کرنے کی بے حد ضرورت ہے، میر واعظ مولوی محمد عمر فاروق

ماہ ربیع الاول کا یہی پیغام ہے کہ ہمارے ائمہ، علما، خطبا، اساتذہ او ر والدین سماج کی بہتر نشو ونما کیلئے سیرت رسول ﷺ کو عام کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور مساجد ، خانقاہوں، امام باڑوں ، تعلیمی اداروں اور دانشگاہوں سے پیغام کو عام کرنے کیلئے اپنا بھر پور رول ادا کریں تب جاکر اس معاشرے کی اصلاح کی توقع کی جاسکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.