ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرینگر میں فائرنگ، غیرمقامی شخص ہلاک، ایک زخمی - سرینگر میں گولی مار کر قتل

militant attack in kashmir: سرینگر میں بدھ کی شام نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جب کہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

پنجاب کے رہائشی کا سرینگر میں گولی مار کر قتل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 7, 2024, 8:04 PM IST

Updated : Feb 7, 2024, 10:54 PM IST

سرینگر میں فائرنگ

سرینگر (جموں کشمیر) : سرینگر کے شہید گنج علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک غیر مقامی شہری کو گولی مار کر اسے ابدی نیند سلا دیا۔ مسلح افراد کی فائرنگ میں ایک اور شہری زخمی ہو گیا ہے جسے فوری طور پر علاج و معالجہ کے لئے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا۔ سیکورٹی ایجنسیز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دیا ہے۔ صوبائی پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ دہشت گردوں نے دو افراد جن کی شناخت امرت پال سنگھ اور روہت ساکنان امرتسر کے طور ہوئی ہے، پر شہید گنج علاقے میں گولیاں چلائیں ۔ اس واقعے میں امرت پال سنگھ کی موت واقع ہوئی جبکہ روہت کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

مقامی سیاستدان سجاد لون نے واقعے پر ایک ٹویٹ میں کہا میں اس وحشتناک واقعے کی مزمت کرتا ہوں جس میں امرتسر کے ایک مزدور امرت پال سنگھ کو ہلاک کردیا گیا۔ میری ہمدردیاں انکے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ اس طرح کے واقعات کی ہمارے سماج میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ وادی کشمیر میں حکام کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں تشدد کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ گزشتہ کافی عرصے سے سرینگر اور اسکی مجافات میں کوئی پرتشدد واقعہ رونما نہیں ہوا تھا۔ کسی بھی تنظیم نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Last Updated : Feb 7, 2024, 10:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.