ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر میں برف و باراں کی پیش گوئی - kashmir weather

وادی کشمیر میں ابر آلود مطلع کے بیچ محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف و باراں کی پیش گوئی کی ہے۔

1
1
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 13, 2024, 2:01 PM IST

سرینگر (جموں کشمیر) : محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران وسیع پیمانے پر ہلکی سے درمیانہ درجے تک کی برفباری اور بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مغربی ہواWestern Disturbance کی ایک لہر کشمیر کی جانب بڑھ رہی ہے جس کے نتیجے میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانہ درجے کے برف و باراں کا امکان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ وادی کشمیر میں بدھ کو صبح سے ہی مطلع ابر آلود رہا۔

محکمہ موسمیات نے بعد ازاں وادی میں 15 سے 20 مارچ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ظاہر ہے۔ ادھر، وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں قدرے گراوٹ درج ہوئی ہے۔ گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت 5.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سیاحتی مقام گلمرگ میں منفی1.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ پہلگام میں منفی0.5 ڈگری سینٹی گریڈ، سرحدی ضلع کپوارہ میں 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ، جبکہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Snowfall in Kashmir ends Dry Spell: کشمیر میں برفباری سے خشک موسم کا خاتمہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.