ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں میں ایل او سی کے نزدیک پاکسانی شہری گرفتار - Pakstani Resident Arrested - PAKSTANI RESIDENT ARRESTED

Mentally challenged Pakistani resident arrestedجموں میں لائن آف کنٹرول پر ’ذہنی طور خاص‘ ایک 35سالہ پاکسانی شہری کو حراست میں لیکر پولیس نے چھان بین شروع کر دی ہے۔

جموں میں ایل او سی کے نزدیک پاکسانی شہری گرفتار
جموں میں ایل او سی کے نزدیک پاکسانی شہری گرفتار (فائل فوٹو)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 14, 2024, 7:05 PM IST

جموں (جموں کشمیر) : جموں کے کھڈ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ حراست میں لیا گیا شہری ذہنی طور پر کمزور ہے۔ تاہم وہ کس طرح سرحد عبور کر کے ملکی سرحد میں داخل ہوا؟ اس کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

تفتیش کے دوران حراست میں لئے گئے شہری نے نام ذاکر خان ظاہر کیا ظاہر کیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس نے اپنی عمر 35 بتائی ہے اور کراچی، پاکستان کا رہنے والا ہے۔ دریں اثنا اس ضمن میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 23/2024 u/s 2/3 EIMCO (ایگریس اینڈ انٹرنل موومنٹ آرڈیننس) کے تحت کھڈ پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات کر رہی ہے، اس کے علاوہ سیکورتی اداروں نے بھی چوکسی بڑھا دی ہے۔

دوسری جانب جموں ڈویژن کے کٹھوعہ ضلع کے جوتھانہ علاقے میں پیر کی رات دیر گئے چند مصلح افراد کو دیکھے جانے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے تلاشی مہم شروع کی ہے۔ ضلع پولیس کے علاوہ فوج اور کمانڈوز بھی علاقے کی ٹرینڈنگ ویڈیوز تلاش کر رہے ہیں۔ سرچ آپریشن کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز نے بلور کے بھینی نالے کے اطراف میں بھی آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ شب چار مسلح افراد پولیس چوکی جاکھول کے دائرہ اختیار میں اانے والے جوتھانہ گاؤں میں ایک گھر میں داخل ہوئے جہاں انہوں نے ایک خاتون سے کھانے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: BSF Nabbed Pakistani Intruder گجرات میں پاکستانی شہری بین الاقومی سرحد سے گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.