ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گاندربل میں میلہ کھیر بھوانی جوش و خروش سے منایا گیا - Mela Kheer Bhawani of Ganderbal

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 15, 2024, 1:31 PM IST

گاندربل میں ہر سال میلہ کھیر بھوانی منایا جاتا ہے جہاں ہزاروں عقیدت مند دور دراز علاقوں سے آتے ہیں۔ اس سال بھی 30،000 سے زائد عقیدت مندوں نے ماتا کھیر بھوانی میں حاضری دی۔ جموں کشمیرایل جی منوج سنہا نے اس موقعے پر لوگوں کو مبارکباد دی اور انتظامیہ کی بھی تعریف کی۔

ماتا کھیر بھوانی میلہ جموں و کشمیر
ماتا کھیر بھوانی میلہ جموں و کشمیر (Etv Bharat)

ماتا کھیر بھوانی میلہ جموں و کشمیر (ETV Bharat)

گاندربل (جموں و کشمیر): میلہ کھیر بھوانی ضلع گاندربل کے تولہ مولہ میں مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ ملک کے مختلف حصوں سے آئے عقیدت مندوں نے راگنیا دیوی کے مندر میں پوجا پاٹھ کی جسے ماتا کھیر بھوانی کے نام سے جانا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس موقعے پر مسلمانوں اور پنڈتوں کے درمیان محبت کا مضبوط رشتہ دیکھنے کو ملا۔ گاندربل کے تولہ مولہ علاقے میں کھیر بھوانی مندر کے احاطے میں بڑے چنار کے درختوں کے سائے میں گھرے اس مندر میں عقیدت مندوں کی بھیڑ دیکھنے کو ملی زیادہ تر کشمیری پنڈت مندر کے آس پاس تہوار کی رسومات ادا کر رہے تھے۔

مندر میں خصوصی پوجا پاٹھ کی گئی اور عقیدت مندوں نے یہاں پر مقدس چشمے کو دودھ اور کھیر پیش کی۔ پچھلے سال کے مقابلے اس سال عقیدت مندوں کی اچھی خاصی تعداد دیکھی گئی۔

کشمیری پنڈتوں اور مسلمانوں کے درمیان یہاں پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے:

کشمیری پنڈتوں اور مسلمانوں کے درمیان یہاں جذباتی مناظر بھی دیکھے گئے جو ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے تھے۔ یہ سالانہ تہوار مقامی مسلمانوں کے لیے بھی آمدنی کا ذریعہ بنتا ہے کیونکہ مسلمان مندر کے باہر اسٹال لگاتے ہیں جہاں پر وہ سارا سامان بیچتے ہیں جو تہوار کی رسومات ادا کرنے کے لیے درکار ہوتا ہے۔

مندر کے آس پاس مرد اور خواتین دونوں نے اسٹالز لگائے تھے۔ کشمیری پنڈتوں نے کہا کہ میلے کے دوران ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف محکموں کے ذریعے کیے گئے انتظامات قابل تعریف ہیں۔ دیگر ضروری خدمات کے علاوہ مناسب طبی سہولیات بھی جگہ جگہ رکھی گئیں۔

ایس ایس پی گاندربل سندیپ گپتا نے میلہ کھیر بھوانی کے پرمسرت موقع پر کشمیری پنڈت برادری اور گاندربل کے دیگر لوگوں کو مبارکباد پیش کی اور امن، محبت، ہم آہنگی اور بھائی چارے کی دعا کی۔

میلہ کھیر بھوانی میں اس بار 30,000 سے زیادہ عقیدت مندوں نے پوجا پاٹھ کی:

میلے میں اس بار تیس ہزار سے زائد عقیدتمندوں نے حصہ لیا۔ ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ یہاں پر اتنے عقیدت مندوں کو دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔ اس میلے میں اس بار 200 سے زیادہ بسیں یاتریوں کو جموں سے تولہ مولہ لے کر آئی ہیں۔ ایڈمن، ریلیف ٹرسٹ، مقامی لوگوں نے مندر، یاتری نواس میں 1000 عقیدت مندوں کی رہائش کے لیے بہترین ممکنہ سہولیات کو یقینی بنایا ہے جو قابل تعریف ہے۔

گاندربل میں اگلے 8 ماہ میں کام مکمل کیا جائے گا:

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ گاندربل کے تولہ مولہ میں میلہ کھیر بھوانی میں 30,000 سے زیادہ عقیدت مندوں نے پوجا پاٹھ کی۔ انہوں نے کہا کہ یاتری نواس کے طور پر ضلع میں اگلے آٹھ ماہ میں نواس کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق گاندربل کے تولہ مولہ میں ماتا کھیر بھوانی مندر میں پوجا کرنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایل جی سنہا نے کہا کہ اس بار 30,000 سے زیادہ عقیدت مندوں نے مندر میں درشن کئے۔ انہوں نے کہا کہ بھکتوں کو جموں سے 200 سے زیادہ بسوں کے ذریعہ مندر تک لے جایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے سال، جب میں یہاں آیا تھا تو یاتریوں نے یاتری نواس کی درخواست کی تھی۔ میں نے متعلقہ حکام سے بات کی ہے اور یاتری نواس جس میں 1000 یاتریوں کے رہنے کی گنجائش ہوگی اگلے آٹھ مہینوں میں شروع ہو جائے گی۔ اس دوران چیف سکریٹری اتل دلو نے بھی مندر پر حاضری دی اور ماتا کھیر بھوانی کا آشیرواد لیا۔
یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.