ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ میں میگا سویپ بیداری ریلی کا انعقاد - Awareness Rally In Pulwama

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 24, 2024, 7:26 PM IST

Mega SVEEP Rally in Pulwama: ضلع انتظامیہ پلوامہ کی جانب سے ڈی سی آفس کمپلیکس سے مین بازار تک ایک میگا سویپ آگاہی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر محمد اشرف نے ڈی سی آفس کمپلیکس سے کیا۔

ضلع انتظامیہ پلوامہ کی جانب سے میگا سویپ بیداری ریلی کا انعقاد

پلوامہ: ضلع پلوامہ میں منعقدہ سویب بیداری ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر محمد اشرف، سی ای او پلوامہ عبدالقیوم ندوی، ڈی پی او پلوامہ منظور احمد کے علاوہ سول انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ انتظامیہ کی جانب سے نکالی گئی سویپ بیداری ریلی میں مختلف محکموں کے ملازمین اور مقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سویپ آگاہی ریلی کے انعقاد کا بنیادی مقصد ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور عوام کو ووٹ ڈالنے کی اپیل کی گئی۔ سویپ بیداری ریلی کے اختتام پر کلاک ٹاور پلوامہ میں نکڑ ناٹک کا ایک پروگرام بھی منعقد کیا گیا تاکہ ضلع پلوامہ کے عام لوگوں کو جمہوریت میں ووٹ کی اہمیت کے بارے میں مضبوط پیغام دیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈی ڈی سی چیئرپرسن شوپیاں پی ڈی پی میں شامل

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر محمد اشرف نے کہا کہ سویپ کے بارے میں بیداری وقت کی ضرورت ہے کیونکہ پارلیمانی انتخابات قریب ہیں اور لوگوں کو حکومت سازی میں اپنی ذمہ داری سے آگاہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ پلوامہ کی جانب سے عام لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے ضلع کے مختلف علاقوں میں مسلسل بیداری پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ آنے والے انتخابات میں عوام کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.